08:01 am
اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل حدود میں سیاسی جماعتوں کے جانب سے شہر کے دیواروں پر وال چاکنگ پر پابندی عائد کردی

اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل حدود میں سیاسی جماعتوں کے جانب سے شہر کے دیواروں پر وال چاکنگ پر پابندی عائد کردی

08:01 am



گلگت ۔ : اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویڑنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے میونسپل حدود میں سیاسی جماعتوں کے جانب سے شہر کے دیواروں پر وال چاکنگ پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل مجسٹریٹ اینڈ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے میونسپل حدود میں شہر کے دیواروں پرکسی بھی قسم کی وال چاکنگ کرنے پر دفعہ 144Cr.PC کے تحت پابندی عائد کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کے تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے شیڈول اعلان کررکھا ہے جسکی وجہ سے سیاسی پارٹیوں کے جانب سے سرگرمیاں تیزی سے شروع ہوئیں ہیں اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے منشور پر مشتمل وال چاکنگ بھی شروع ہوگئیں ہیں جسکی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ماند ھ پڑ ھ گئی ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پہلے وال چاکنگ پر پابندی عائدہے پابندی پر من و عن عملدرآمدکیلئے میونسپل حدود میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے اپنے تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے زیر دفعہ 144 سی آر۔
 
پی سی 1898 نافذ کرتے ہوئے میونسپل حدود سب ڈویژن گلگت میں ہر قسم کی وال چاکنگ پر پابند ی عائد کرنے کا نوٹیفیکشن جار ی کر دیا، نوٹیفیکشن جو فوری طور نافذ العمل ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق شہر میں پہلے ہی نیشنل ایکشن پلان کے تحت پہلے ہی وال چاکنگ پر پابندی عائد ہے لہذ ا پابندی پر ایک بار پھر عوام کو آگاہ کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے بحیثیت سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت دوبارہ دفعہ 144 کے تحت دوبارہ پابندی عائد کردی ہے لہذا ایک تمام سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داروں آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ شہر کے دیواروں پر وال چاکنگ سے پرہیزکریں اور کسی بھی قسم کے وال چاکنگ نہ کریں بصورت دیگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔