07:19 am
سکردو گلگت بلتستان کے اسلامی تہذیب و تمدن، رہن سہن اور امن و امان پر شہریوں کو فخر تھا، حاجی فدا محمد ناشاد

سکردو گلگت بلتستان کے اسلامی تہذیب و تمدن، رہن سہن اور امن و امان پر شہریوں کو فخر تھا، حاجی فدا محمد ناشاد

07:19 am

گلگت : سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ سکردو گلگت بلتستان کے اسلامی تہذیب و تمدن، رہن سہن اور امن و امان پر شہریوں کو فخر تھا۔اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بد قسمتی کی انتہا ہے کہ ایک کمسن بچے کے ساتھ شرم ناک جنسی تشدد کا واقعہ رونما ہوا، اس نے بلتستان کے روشن چہرے کو مسخ کر دیا ہے۔سپیکر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی ویڈیو بنا کر عرصے سے بلیک میل کرتے ہوئے اس قبیح عمل کو جاری رکھنا کس قدر افسوسناک ہے۔ تاہم اس پر تشدد واقعے کی ایف آئی آر ہونے کے بعد مقامی پولیس نے جس پھرتی کے ساتھ ملزمان کو گرفتار کر کے اس سکینڈل کی ویڈیو اپنے قبضے میں لی ہے
 
تعریف کے قابل ہے۔ جس سے امید کی جا سکتی ہے کہ ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ ساتھ ہی دہشت گردی کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔ سپیکر نے بتایا ہے کہ اس کیس کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے مجرموں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ معاشرے میں ایسے گھناونے اور شرمناک واقعات کے رو نما ہونے کا راستہ مکمل طور پر بند کیا جا سکے۔