09:26 am
گورنر گلگت بلتستان کی چلاس میں ملزمان کے سی ٹی ڈی پولیس پر حملے کی شدید مذمت

گورنر گلگت بلتستان کی چلاس میں ملزمان کے سی ٹی ڈی پولیس پر حملے کی شدید مذمت

09:26 am

گلگت : گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے چلاس میں چھاپے کے دوران ملزمان کے سی ٹی ڈی پولیس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں حملے میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر رنج اور غم اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔گورنر گلگت بلتستان نے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان قائم رکھنے میں پولیس جوانوں نے بے پناہ قربانیوں دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کے لئے جان قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں