09:29 am
گلگت بلتستان میں )کل )یوم استحصال کی مناسبت سے بھارتی ظلم وجبر کے خلاف جلسے،جلوس اور ریلیاں نکالیں جائیں گی

گلگت بلتستان میں )کل )یوم استحصال کی مناسبت سے بھارتی ظلم وجبر کے خلاف جلسے،جلوس اور ریلیاں نکالیں جائیں گی

09:29 am

گلگت : ملک بھر کی طرح بروز بدھ 5 اگست کو گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے بھارتی ظلم،جبر اور استحصال کے خلاف جلسے،جلوس اور ریلیاں نکالیں جائیں گی اور تقریباًت منعقد ہونگی جن میں شرکاء اور مقررین اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور اقوام عالم تک بھارتی مظالم کی داستانیں پہنچائیں گے۔
گلگت میں اسی دن کی مناسبت سے ایک اہم ریلی نکالی جائیگی جس میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون اور نگران وزیراعلی گلگت بلتستان میر افضل سمت تمام سیاسی اورمزہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہوگی۔ یہ ریلی گورنر ہاؤس گلگت سے گھڑی باغ تک نکالی جائے گی۔ اس ریلی کے اختتام پر گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلٰی گلگت بلتستان خطاب کریں گے۔

تازہ ترین خبریں