11:11 am
جج الیکشن ٹریبونل نے گلگت بلتستان کے 11امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا

جج الیکشن ٹریبونل نے گلگت بلتستان کے 11امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا

11:11 am

گلگت : جج الیکشن ٹریبونل چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے گلگت بلتستان کے 11امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر دلائل مکمل ہونے پر سابق وزیر قانون ایڈووکیٹ اورنگزیب ، سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر، سمیت11 امیدواروں کی اپیل اورنیشنل بنک کے دو ڈیفالٹرزکے خلاف مقدمات فیصلہ محفوظ کرلیا۔
 
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی اور ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 11 امیدواروں کے کاغذات کو ریٹرننگ آفسرز نے مسترد کیا تھا جس پرجج الیکشن ٹربیونل چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے سماعت کر کے 11مقدمات پر فیصلہ محفوظ کیا، جن امیدوارں کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔ ان میں سابق وزیر قانون اورنگزیب،سابق وزیر خزانہ محمدعلی اختر، وزیر سہل احمد استور،میر باز علی، محمد طارق، محمد ثابت، عبدالرحمن ، قاری غلام اکبر،صوبیہ خانم راجہ شہباز ،صابر حسین شامل ہیں جبکہ نیشنل بنک آف پاکستان کی2 ڈیفالٹرز کے خلاف دو مقدمات پربھی فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔

تازہ ترین خبریں