11:24 am
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے خصوصی امتحانات کا شیڈول جاری

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے خصوصی امتحانات کا شیڈول جاری

11:24 am


گلگت۔: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے میٹرک کے طلبا کے لیے خصوصی امتحانات منعقد کرنے کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔شیڈول کے مطابق امتحانات 22 اکتوبر2020سے شروع ہونگے۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کے مطابق پہلا پرچہ اسلامیات پارٹ ون کا جبکہ آخری پرچہ اسلامی تعلیمات پارٹ ٹو،میتھس پارٹ ٹوکا ہوگا۔

 
امتحانات کا سلسلہ 20نومبر2020تک جاری رہے گا۔ شعبہ امتحانات کے مطابق ا میدوار وں کے سلیپ متعلقہ پتہ جات پر ارسال کیاگیاہے۔امیدوار متعلقہ تاریخ پر اپنے امتحانی سنٹر زمیں حاضری کو یقینی بنائے۔جبکہ پریکٹیکل23نومبرکے بعد شروع ہونگے۔قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے گیارہویں جماعت کی رجسٹریشن فیس کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 30اکتوبر کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں