05:08 pm
وزیراعظم عمران خان ایک دروغ گو ہیں اور کرپشن کی سیاست کرتے ہیں، بلاول بھٹو زر داری

وزیراعظم عمران خان ایک دروغ گو ہیں اور کرپشن کی سیاست کرتے ہیں، بلاول بھٹو زر داری

05:08 pm

غذر: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دروغ گو ہیں اور کرپشن کی سیاست کرتے ہیں، ان کے گزشتہ دو سالہ دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ کرپشن کو 90روز میں ختم کر دیگا تاہم اب یہ جھوٹا اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہتا ہے کہ کرپشن کیس بٹن یا سوئچ سے ختم نہیں کر سکتا،وزیراعظم دو سال سے کہاں تھی پہلے گلگت بلتستان کا خیال کیوں نہیں آیا ۔انہوں نے یہ بات غذر کی تحصیل یاسین میں گلگت بلتستان کے انتخابات کی مہم کے سلسلے میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نانا شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے جی بی سے ایف سی آر اور راجگیری نظام کا خاتمہ کیا،ان کی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کو متعارف کرایا اور سیاسی پارٹیوں کو کام کرنے کی اجازت دی۔
 
ان کے والد صدآصف علی ر زرداری نے جی بی کے عوام کو شناخت دی، اسمبلی دی، گورنر اور وزیراعلیٰ دیا، اب پاکستان پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ جی بی کے عوام کو ان کا اپنا صوبہ دیا جائے، حق حاکمیت اور حق ملکیت دیے جائیں اور پاکستان کے وزیراعظم کو منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یہ صرف انتخابات ہی نہیں بلکہ جی بی کے عوام کے حقوق کا ریفرنڈم ہے، 15نومبر کو پیپلزپارٹی جیتے گی اور عوام کے حقوق انہیں دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام کے لئے یہ سارے مطالبات پارٹی کے منشور 2018ء میں پہلے سے ہی شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی نے جی بی کے عوام کو اشیائے خوردونوش، کپڑوں اور پٹرول پر سبسیڈی دی،اب عمران خان چاہتا ہے کہ وہ یہاں کے عوام سے یہ سبسیڈی چھین لے۔ ہم اس کٹھ پتلی وزیراعظم کو نہ تو عوام کے حقوق چھیننے دیں گے اور نہ ہی عمران خان کو ان کی کرپشن اور لوٹ مار کو چھپانے کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ اس نے دو سالوں میں جی بی کے عوام کو کیا دیا ہی اور اچانک انتخابات کے دوران وہ کیا سوچ کر جی بی آیا ہی انہوں نے عمران خان سے پوچھا کہ اس نے اپنے دور حکومت میں جی بی کے عوام کیلئے کیا کیا ہی چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ وہ خپلو سے غذر تک پیپلزپارٹی کی کارنرمیٹنگز میں ہزاروں عوام کی شمولیت دیکھ کر ڈر گیا ہے۔ اسے یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ جی بی کے عوام غیرتمند، وفادار ہیں اور شہیدوں کی پارٹی کے ساتھ ہیں۔ اب عمران خان کس منہ سے ان غیرتمند اور وفاداروں سے ووٹ مانگنے آرہا ہی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان ایک منافق ہے اور جب سے وہ حکومت میں آیا ہے ملک بھر میں بھوک، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ 15نومبر کو جی بی کے غیور عوام عمران خان سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پا لیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جس طرح انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا تھا ، وہ ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کو خدمت کا موقع دیں۔ن

تازہ ترین خبریں

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار

احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا

الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی