02:03 pm
گلگت بلتستان الیکشن ، ن لیگ نے 9 امیدوار توڑنے کا الزام عائد کردیا

گلگت بلتستان الیکشن ، ن لیگ نے 9 امیدوار توڑنے کا الزام عائد کردیا

02:03 pm

اسکردو:پاکستان مسلم لیگ ن نے گلگت بلستان الیکشن میں 9 امیدوار توڑنے کا الزام عائد کردیا ، مریم نواز کہتی ہیں کہ ہمارے 16امیدواروں میں سے9 کو یہ توڑ کر لے گئے جو لوگ مشکل حالات میں پارٹی کیساتھ کھڑے رہے ووٹ کا حق صرف ان کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو امیدوار تھوڑا سا بھی دباؤ برداشت نہ کر سکے اور وہ اپنے حق کے لیے کھڑا نہ ہو سکے ، ایسا انسان عوام کے حق کے لیے بھی کبھی کھڑا نہیں ہو گا۔
 
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے اس موقع پر عوام سے وعدہ بھی لیا کہ وہ پارٹیاں چھوڑنے والے لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں گے ، کیوں کہ جو پارٹی کی پیٹھ میں چھڑا گھونپیں وہ ووٹ کا حق دار نہیں ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ 2018 ء کے انتخابات میں ووٹ چوری کرنے کی غرض سے آر ٹی ایس بٹھانے والوں کی نظر اب گلگت بلتستان پر ہے ، اگر گلگت بلتستان میں ووٹ چوری کیا گیا تو اس کا تماشہ پوری دنیا دیکھے گی ۔ دوسری طرف چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن میں اصولوں کی خلاف ورزی کی ، جس کہ وجہ سے پیپلزپارٹی کے خلاف نوٹس جاری کیے گئے ، جب کہ مجموعی طور پر تمام جماعتوں کے 95 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان کاماحول پرامن ہے ، اگر امیدواروں کو کہیں کسی بھی قسم کا مسئلہ ہےتو ہمیں بتایا جائے ، 600 کلو میٹر دور بیٹھ کر دھاندلی کا شور مچاتے ہیں ، بتایا تو جائے کہ دھاندلی کہاں ہورہی ہے ، ہم یقین دلاتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

نیوزی لینڈ میں 7.3شدت کا زلزلہ

نیوزی لینڈ میں 7.3شدت کا زلزلہ

قوم کو نا گھبرانے کی نصیحت کرنے والے نااہل وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ اب آپ نے گھبرانا نہیں ۔ اسلم غوری

قوم کو نا گھبرانے کی نصیحت کرنے والے نااہل وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ اب آپ نے گھبرانا نہیں ۔ اسلم غوری

عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو‏

عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو‏

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سالانہ اجتماع کارکنان کا انعقاد

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سالانہ اجتماع کارکنان کا انعقاد

وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارےہوئےشخص کاخطاب تھا۔مریم نوا ز

وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارےہوئےشخص کاخطاب تھا۔مریم نوا ز

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

 تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا