03:52 pm
گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری

گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری

03:52 pm


گلگت  : گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں نے جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ ایسے میں پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں میں سے گلگت بلتستان کے الیکشن میں کامیابی کس جماعت کے نصیب میں ہو گی اس حوالے سے کئی پیش گوئیاں ہو رہی ہیں۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئےسینئیر کالم نگار مظہر برلاس نے اپنے حالیہ کالم میں کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے سامنے اس وقت تین بڑی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ پیپلز پارٹی کا وزیر اعلیٰ دیکھ چکے ہیں، ن لیگ کی تو وہاں ابھی حکومت ختم ہوئی ہے جبکہ پی ٹی آئی والے وعدے کر رہے ہیں۔دیکھئے ان کے وعدوں میں کتنا اثر ہوتا ہے مگر یاد رہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، ان کی زبانوں میں تاثیر نہیں ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام میں سیاسی ولولہ اور جذبہ بہت ہے، وہاں کے جلسے واقعی سماں باندھ دیتے ہیں، پاکستان میں ایسے جلسے ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں ہوا کرتے تھے، خاص طور پر بھٹو کے عہد میں تو جلسوں کا رنگ ہی اور ہوتا تھا۔ مظہر برلاس نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا لیکن بلاول بھٹو زرداری تو پچھلے بیس دنوں سے یہاں سے نکلے ہی نہیں، گلگت بلتستان کے پہلے عبوری گورنر قمر زمان کائرہ سمیت پارٹی کے کئی رہنما اپنے چیئرمین کے ساتھ ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہر ایک حلقے میں گئے اور وہاں کا دورہ کیا جس کے اثرات یقینی طور پر نظر آئیں گے۔ مریم نواز نے بھی وہاں بڑے شاندار جلسے کئے ہیں مگر ان کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے پھر ان کی پارٹی کے کئی اراکین بھاگ گئے ہیں۔ اگرچہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے مگر پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم میں ایسی غلطیاں کر چکی ہے جن کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کی وجہ سے پی ٹی آئی کی دو سیٹیں بڑھ جائیں گی مگر گلگت بلتستان کا الیکشن مجموعی طور پر پیپلز پارٹی جیتے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان میں ٹکٹوں کی تقسیم درست کی۔ یہ وہ واحد جماعت ہے جس کے وزیراعلیٰ نے کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار دیا۔ اور اب وہ جلسوں میں اپنی کارکردگی بیان کر رہی ہے جبکہ اس کے برعکس دیگر دو جماعتیں الزام تراشیاں کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان میں طویل قیام بھی یہاں کے لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر ہو گی۔ بقول نذیر ڈھوکی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ہر حلقے میں گئے ہیں۔ اس کے اثرات یقینی طور پر نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں