03:54 pm
عمران خان جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے ،  مریم نواز

عمران خان جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے ،  مریم نواز

03:54 pm


استور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پورا پاکستان آج جھولیاں اٹھاکر عمران اور انکے لوگوں کو بددعائیں دے رہا ہے ، عمران خان جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے ، سلیکٹرز اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان کےعوام ہیں ، کہتے تھے 90 دن میں سب بدل دوں گا اب کہتے ہیں میرے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ہے ، گیدڑ وعدہ کرتا ہے لیکن شیر وعدے نبھاتا ہے ، جس حکومت کو کونے کونے سے بددعائیں مل رہی ہیں کیا انہیں ووٹ دیں گے؟۔
 
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے استور میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بزدل لوٹے جھکتے بھی ہیں اور بکتے بھی ہیں ، جتنی چاہے دھاندلی کرلو جتنے چاہے مسلم لیگ ن کے لوگوں کو توڑ لو ، بزدل لوٹے ہوسکتے ہیں بزدلوں کو خرید بھی سکتے ہو لیکن گلگت بلتستان کے عوام کو نہیں خرید سکتے ، کیا ایسے لوگوں کو ووٹ دو گے جو نہ خواتین کا احترام کرتے ہیں اورنہ انسان کا ؟ جیل والد سے ملاقات کرنے گئی تو والد کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا ، مجھے سچائی کا ساتھ دینے پر گرفتار کیا گیا تھا ، حق کی آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تھا ، مجھے گلگت بلتستان کی عوام کی طرح نوازشریف کے ساتھ ڈٹے رہنے پر گرفتار کیا گیا تھا ، اپنی تقدیر ، ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ ایسی حکومت کے ہاتھ نہ دیں جو جاتی نظر آرہی ہے ، حکومت عزت کیلئے کی جاتی ہے ، ایسی حکومت سے موت اچھی جس کے بدلے ذلت ملے جو انہیں مل رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ 2018 ایک الگ وقت تھا ، تب تم نے دھاندلی کرلی اب گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گنجائش نہیں ہے ، مریم نواز تمہارا پیچھا نہیں چھوڑے گی بلکہ تمہیں گھر تک چھوڑ کر آئے گی ، اگر دھاندلی کی کوشش کی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، استور میں پیدا ہونے والے بچوں کا نام نوازشریف رکھاجاتا ہے ، نوازشریف اور مریم نواز بھی محبت نبھانا جانتے ہیں ، گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ نبھاوَں گی ، لاہور واپس جانے کو دل نہیں کررہا ، کیوں کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بے پناہ عزت دی ، اگر گلگت بلتستان میں رہوں تو مجھے گھر دیں گے نا؟۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز