04:08 pm
​​​​​​​گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی برداشت نہیں کریں گے، احسن اقبال

​​​​​​​گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی برداشت نہیں کریں گے، احسن اقبال

04:08 pm


گلگت: اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ جی بی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو اس سے مقبوضہ کشمیر کا کیس بھی متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوڈ آف کنڈکٹ میں واضح لکھا تھا جی بی میں وزراء اور وزیر اعظم نہیں آئیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں سیاسی جلسہ کیا جبکہ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان یہاں ڈیرہ ڈال کر بیٹھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہزاروں جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہوئے ہیں، جو بیلٹ پیپر جاری ہوئے ہیں، اٴْن کی لسٹ آویزاں نہیں کی جارہی ہے۔
 
ن لیگی رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کو چرانے کا وفاقی حکومت نے منصوبہ بنایا ہے، جس کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز خان وفاقی حکومت کی مداخلت روکنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔انہوں نے چیف پر زور دیا کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔احسن اقبال نے کہا کہ جعلی پوسٹل بیلٹ پیپر جاری ہورہے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی ووٹ جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی پوسٹل بیلٹ پیپر اور جعلی ووٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں 2018 والی روایت دہرائی جاری ہے۔انہوں نے وفاق کو خبردار کیا کہ اگر یہ حکومت دھاندلی سے باز نہ آئی تو اسے احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے