01:07 pm
مریم نواز پر تنقید، بلاول بھٹو نے علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مریم نواز پر تنقید، بلاول بھٹو نے علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

01:07 pm


گلگت :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے مریم نواز کے بارے نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کی ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب ان کو ہار نظر آتی ہے تو یہ لوگ گالیوں پر اتر آتے ہیں، ہر جگہ اپنے گندے وزیروں کو بھیج کر گندی زبان استعمال کرتے ہیں ۔یہ ہر جگہ دھاندلی کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پہلی مرتبہ گلگت آئی ہیں، وہ آپ کی مہمان ہیں اور گنڈاپور اپنی گندی زبان ایک عورت کیخلاف استعمال کررہے ہیں ۔ کیا یہاں کی ثقافت اس بات کی اجازت دیتی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء یہاں انتخابی دھاندلی کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاتھا کہ مریم نواز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پر آئی ہوئی ہے۔
 
یہ بھی سن لو،میں سچ کہوں گا کہ مریم نواز خوبصورت تو ہے، لیکن یہ خوبصورتی عوام کے ٹیکس کے پیسے کی ہے۔ انہوں نے مریم نواز کی ذات پر تنقید کی اور کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے نوازشریف کی دو حکومتوں میں مریم نواز نے کروڑوں روپے کی سرجریاں کروائی ہیں، یہ خوبصورتی بھی عوام کے پیسے کی ہے۔ میں یہاں کسی کو بھی اٹھا لو، اور اس کی سرجریاں کروا دوں، تو آپ بھی براڈپٹ اور ٹام کروز بن جاؤ گے۔علی امین گنڈا پور کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے الفاظ کا چناؤ درست نہیں تھا، لیکن اس بیان کے پیچھے نظریات سے اتفاق کرتی ہوں۔ جس سے بھی قوم کے پیسے سے اپنی ڈنٹنگ پنٹنگ کروائی ہے تو عوام کو پتا ہونا چاہیے، اگرذاتی پیسوں سے کروائی ہیں تو منی ٹریل دکھا دیں۔مریم نواز الیکشن کے جلسوں میں ہمارے خلاف زہر اگل رہی ہیں۔ قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف جس طرح زبان استعمال کررہی ہیں۔ افواج پاکستان کو متنازع بنا رہی ہیں، کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس بیانیئے کو قبول نہیں کرسکتا اور نہ ہی اس بیانیئے کے خلاف کھڑا ہوسکتا ہے۔ وفاقی وزراء کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا بھی اظہار کیا گیا ۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں