01:09 pm
گلگت بلتستان میں انتخابات، عوام نے گیلپ سروے میں اپنا فیصلہ سنا دیا

گلگت بلتستان میں انتخابات، عوام نے گیلپ سروے میں اپنا فیصلہ سنا دیا

01:09 pm

گلگت بلتستان : گلگت بلستان کی عوام نے انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جماعت کو پسندیدہ قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں الیکشن مہم عروج پر ہے۔حکومت سمیت اپوزیشن پارٹیاں بھی انتخابی وعدوں لاروں کے ساتھ میدان میں اتر چکی ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ 15نومبر کی شام کو رزلٹ کیا نکلتا ہے۔جبکہ میدان میں جلسوں کے حوالے سے تو ن لیگ،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی تینوں جماعتیں مضبوط امیدوار کے طور پر نظر آ رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کی پسندیدہ جماعت بن گئی ہے۔گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ نے سروے جاری کر دیا۔ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی پہلی چوائس قرار دے دیا۔ دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی ووٹرز کی پسندیدہ جماعت نظر آئی۔
 
سروے میں پاکستان مسلم لیگ ن کا تیسرا نمبر رہا۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے ایک ہزار سے زائد افراد نے سروے میں حصہ لیا۔گیلپ سروے کے مطابق 27 فیصد ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا۔24 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جب کہ 14 فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔12 فیصد ووٹرز نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ پلس کنسلٹنٹ سروے میں بھی تحریک انصاف ووٹرز کی پہلی پسند نظر آئی۔35 فیصد ووٹرز نے 15 نومبر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینےکا کہا۔دوسرے نمبر پر 26 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا کہا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولانا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گلگت میں بہت کام کیا ہوا ہے وہاں کے لوگ ذوالفقار علی بھٹو کی بہت عزت کرتے تھے اور آج بھی انہیں محبت سے یاد کرتے ہیں اور اس وقت بلاول کے جلسوں میں جس قسم کا رش دیکھ رہے ہیںتو ہم یہ دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ گلگت میں ہماری حکومت ہو گی۔ تاہم پروگرام اینکر نے کہا کہ ایسی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ پیپلز پارٹی ا ور پی ٹی آئی کے درمیان بھی الحاق ہو سکتا ہے کہ دونوں مل کر حکومت بنا لیں۔اس پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سیاست میں کسی کی ذاتی دشمنی نہیں ہوتی وقت آنے پر دیکھیں گے کہ کسی کے ساتھ الحاق کرتے ہیں یا پھر اپنی اکیلی حکومت بناتے ہیں۔ان سے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کے آرمی چیف کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہوئے ہیں۔ بلاول ہی کے کہنے پر آرمی چیف نے کراچی واقعہ کی انکوائری کرائی تھی اور انکوائری رپورٹ کے مطابق اس ایشو سے پیپلز پارٹی ا ور سندھ حکومت کو کلیئر کیا گیا ہے تو کیا پیپلز پارٹ وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا ؟حکومت نے بچوں کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا ؟حکومت نے بچوں کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

 سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو سینیٹ الیکشن کےلئے اہل قراردیدیا

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو سینیٹ الیکشن کےلئے اہل قراردیدیا

بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کاسینیٹ کا معرکہ متحد ہوکرلڑنے پر اتفاق

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کاسینیٹ کا معرکہ متحد ہوکرلڑنے پر اتفاق

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا

خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع :احتساب عدالت کا نیب جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع :احتساب عدالت کا نیب جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

عوام نااہل لیگ اور درباریوں کی خفیہ ووٹنگ پرخوشی سمجھتے ہیں، شہبازگل

عوام نااہل لیگ اور درباریوں کی خفیہ ووٹنگ پرخوشی سمجھتے ہیں، شہبازگل

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑا اعلان کردیا

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑا اعلان کردیا

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول

سپریم کورٹ کی رائے :الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز سے متعلق مشاورتی اجلاس آج ہو گا

سپریم کورٹ کی رائے :الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز سے متعلق مشاورتی اجلاس آج ہو گا