11:37 am
گلگت بلتستان انتخابات: 23 نشستوں پر پولنگ جاری

گلگت (ویب ڈیسک )گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں 23 نشستوں پر ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے، پولنگ کا عمل بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔شام 5 بجے کے بعد جو ووٹرز پولنگ اسٹیشنز میں ہوں گے وہ اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔گلگت بلتستان میں برفباری اور موسم شدید سرد ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کا رش نظر آ رہا ہے جو ووٹ کاسٹ کرنے آئے ہیں، جبکہ شدید سردی کے باوجود خواتین بھی بڑی تعداد میں صبح سویرے ہی ووٹ ڈالنے پہنچ گئیں۔گلگت بلتستان کے 3 ڈویژن 10 اضلاع پر مشتمل ہیں، گلگت ڈویژن میں گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر کے اضلاع شامل ہیں، بلت
ستان ڈویژن اسکردو، گانچھے، شگر اور کھرمنگ کے اضلاع پر مشتمل ہے جبکہ دیامر استور ڈویژن میں 2 اضلاع دیامر اور استور شامل ہیں۔گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 361 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار 63 ہےجبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 998 ہے۔یہاں ایک لاکھ 26 ہزار 997 ووٹرز پہلی بار اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 1 ہزار 260 ہے جن میں سے مردوں کے پولنگ اسٹیشنز 503 ہیں، خواتین کے پولنگ اسٹیشنر 395 ہیں، جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنر 362 ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 