12:20 pm
دھاندلی یا کچھ اور ؟گلگت بلتستان انتخابات، کئی حلقوں میں خواتین عملہ نہ پہنچ سکا، پولنگ تعطل کا شکار

چلاس(مانیٹرنگ ڈیسک ) چلاس میں گلگت اسمبلی کی نشست جی بی اے 15 دیامر 1 کے پولنگ اسٹیشنز پر خواتین عملہ نہ پہنچنے سے پولنگ تاخیر کا شکار، خواتین قطاروں میں کھڑی ووٹ ڈالنے کی منتظر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 15 دیامر1 میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کے عمل میں تعطل کی شکایت موصول ہوئی ہیں، ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ خواتین پولنگ کا عملہ جلد پہنچ جائے گا، پتہ لگوا رہے ہیں کہ عملہ ابھی تک کیوں نہیں پہنچا ۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجا شہباز خان نے متعدد پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ہے، 
ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے ۔ عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے، شدید سردی میں بوڑھے، جوان اور عورتیں بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کررہے ہیں ، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا ۔ واضح رہے کہ بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث جی بی کے علاقے گانچھے میں قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 24 وادی سلتر و سیاچن کے پولنگ اسٹیشنز پر عملہ نہ پہنچ سکا جس کے باعث ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا ہے ۔ گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 1234 ہے جس میں سے مرد خواتین ووٹرز کے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 362 ہے، 297 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 280 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ انتخابات میں 323 امیدوار آمنے سامنے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 