04:02 pm
گلگت بلتستان الیکشن میں شکست کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں تنازعہ پیدا ہو گیا

گلگت بلتستان الیکشن میں شکست کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں تنازعہ پیدا ہو گیا

04:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان الیکشن میں شکست کے بعد مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی آپس میں ہی لڑ پڑی ہیں۔ مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان میں الیکشن میں شکست کی ذمہ داری پیپلزپارٹی کی جانب سے کروڑوں روپے سے چلائی گئی الیکشن مہم کو قراردے دیا ہے۔
حافظ حفیظ الرحما ن کا اایک بیان میڈیا کی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انھیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ جہاں ہمیں وفاق کے مقابلے کا سامنا تھا وہیں پر پیپلزپارٹی کی کروڑوں روپے خرچ کرکے چلائی گئی الیکشن مہم نے بھی ہمارے لیے مشکلات پیدا کیں۔ پیپلزپارٹی اپناکچرا صاف نہیں کرسکتی ۔ سندھ میں کبھی کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوااور گلگت بلتستان الیکشن پر کروڑوں روپے لگا دیے گئے۔