12:04 pm
مجد ایڈووکیٹ کی نگر کی خالی نشست پر الیکشن کیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں نے سر جوڑ لئے

مجد ایڈووکیٹ کی نگر کی خالی نشست پر الیکشن کیلئے سیاسی ومذہبی جماعتوں نے سر جوڑ لئے

12:04 pm

اسلامی تحریک اسمبلی سے مکمل آؤٹ ہو نے پر دوبارہ ضمنی انتخاب کو اہم قرار دے رہی ہے،ہم خیال جماعتوں کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہےپیپلز پارٹی بھی اپنی منصوبہ بندی کر رہی ہے گزشتہ الیکشن سے زیادہ ووٹ پڑنے کی امید ہے انتخاب جیتنے پر پیپلز پارٹی کی مجموعی نشستیں پانچ ہوجائیںگی
گلگت(بیورو رپورٹ)اپوزیشن لیڈر کے استعفے کے بعد نگر زمینی انتخابات کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے سر جوڑ لئے حلقے کی روایتی حریف اسلامی تحریک اسمبلی سے مکمل آؤٹ ہو جانے پر دوبارہ ضمنی انتخاب کو اہم قرار دے رہی ہے اس سلسلے میں پارٹی کے علاہ دیگر ہم خیال جماعتوں کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ادھر پیپلز پارٹی ایک بار نشست جیتنے کی امید لگائی بیٹھی ہے اس سلسلے میں امیدواروں کے چنا کو اہم قرار دیا جارہاہے ۔اس بارے میں پیپلز پارٹی بھی اپنی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور دسمبر کے الیکشن سے زیادہ ووٹ پڑنے کی امید کی جا رہی ہے انتخاب جیتنے پر پیپلز پارٹی کی اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد پانچ ہو گی جبکہ تحریک اسلامی کامیابی کی صورت میں بقا کی جنگ لڑنے میں کامیاب ہوگی۔
 

تازہ ترین خبریں