03:05 pm
محکمہ تعلیم میں میرٹ کاقیام اولین ترجیح ہے:راجہ اعظم خان

محکمہ تعلیم میں میرٹ کاقیام اولین ترجیح ہے:راجہ اعظم خان

03:05 pm

شگر( نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے چھورکاہ شگر میں گرلز ہائیرسکنڈری سکول کی قیام اور پانچ پرائمری سکول تعمیر کرنے کا اعلان۔صوبائی وزیر تعلیم کا وزارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار چھورکاہ آمد ۔کھلاڑیوںکی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا انہیں ریلی کی شکل میں ہائی سکول تک پہنچا دیا گیا ہائی سکول کے مین دروازے پر ہار پہنا کر مبارکبادیاں دیں تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم راجا اعظم خان نے پیر کے
​​​​​​​روز چھورکاہ کا دورہ کیا اس موقع پر بوائز ہائی سکول چھورکاہ میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجا اعظم خان نے کہا کہ شگر میں فروغ تعلیم کے لئے پر عزم ہوں اور شگر بھر میں معیاری تعلیم عام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ میرے اوپر چھورکاہ والوں کے ایسے ایسے احسانات ہیں جن کا ذکر اورشکریہ ادا کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ چھورکاہ والوں کے احسانات ناقابل فراموش ہے ان کی کاوشوں کی بدولت آج اس عہدے پر ہوں انہوں نے کہا کہ چھورکاہ میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی منظوری لانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور بہت جلد گرلز ہائیر سکینڈری سکول شروع کرائیں گے ساتھ ساتھ پانچ پرائمری سکول تعمیر کئے جائیں گے اور چھورکاہ میں ضرورت کو ملحوظ نظر رکھ کر مرحلہ وار تعمیر کیا جائے گا شگر میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے انشاء اللہ اساتذہ کی کمی کو ہر ممکن کوشش کرکے پورا کیا جائے گا اور چھورکاہ میں جگہ جگہ لنگ روڈ بھی تعمیر کریں گے تاکہ عوامی مشکلات کم ہوسکیں ۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع