04:47 pm
گلگت،کیپٹن راشدشہیدٹورنامنٹ Wolve FC کے نام

گلگت،کیپٹن راشدشہیدٹورنامنٹ Wolve FC کے نام

04:47 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) فرسٹ کیپٹن راشد شہید ٹورنامنٹ اختتام پذیر، Wolve FC نے فائنل میچ میںGB FC کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لیا، گلگت سکارکوئی کے مقام پر منعقد ہ فرسٹ کیپٹن راشد شہید ٹورنامنٹ میں تقریبا 20 سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا۔سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے ایونٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے ۔رنر اب اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں
میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔ آ ئی بکس ایف سی کے ٹیم منیجر شفیق نے ایونٹ کو کامیابی سے منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے گلگت میں عالمی وباء کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد دوبارہ سے اسطرح کے ایونٹ میں منعقد کراناہماری خوش قسمتی ہے،ٹیم منجمنٹ اور سپورٹرز کا ایونٹ کو کامیاب بنانے پر شکر یہ ادا کرتا ہوں۔انہوں مزید کہاکہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اورخصوصاً مہمان خصوصی سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کا تحہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں اپنی قیمتی وقت ہمیں دے کر ہماری حوصلہ افزائی کی۔ گلگت بلتستان میں اسطرح کے سرگرمیوں سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں موقع ملتا ہے حکومت گلگت بلتستان و محکمہ کھیل و ثقافت کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ علاقے میں ہونے والے اس طرح کے ایونٹس میں نوجوانوں اور منیجمنٹ کا ساتھ دیں اور حکومت کی جانب سے بھی کھیلوں کے میدان میلے سجانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ علاقے میں کھیل اور کھیلاڑی ترقی کر سکے۔

تازہ ترین خبریں