05:59 pm
سکردو:صالح ویمن ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیراہتمام مختلف علاقوں میں صفائی

سکردو:صالح ویمن ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیراہتمام مختلف علاقوں میں صفائی

05:59 pm

سکردو(اوصاف نیوز)خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، خواہر بلقس باشعور خواتین کا انتہائی قابلِ تحسین اور گراں قدر پیشرفت کا سلسلہ جاری رہے گا، شگری خورد، سکردو کی خواتین نے مورخہ 22 فروری2021 کو عملی میدان میں مثالی عمدہ نمونہ پیش کر دیا،کسی بھی جامع اور صحت مند معاشرے کی تشکیل اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا مثبت کردار
بھی انتہائی لازمی حصہ ہوتا ہے.یونین کونسل شگری خورد، سکردو میں معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد علی مظفری کی سربراہی میں صالح ویلفیئر آرگنائزیشن، خدمتِ خلق سے سرشار، رضاکارانہ طور پر عرصہ دراز سے سماجی تعمیر و ترقی میں انتہائی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔اس سماجی تنظیم نے معاشرتی تعمیر و ترقی میں خواتین کو بھی اپنا حصہ ڈالنے کا موقع دیتے ہوئے 'صالح وومن ویلفیئر آرگنائزیشن' کا قیام عمل میں لایا، جس کی باقاعدہ تنظیم سازی اور کابینہ سازی کی گئی، جس کی صدارت کی ذمہ داری، سماجی خاتون خواہر بلقیس کو سونپ دی گئی.'صالح وومن ویلفیئر آرگنائزیشن'، تعمیر معاشرہ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے. اس سماجی تنظیم کے زیر اہتمام ہفتہ وار علمی و تربیتی پروگرامز منعقد کی جاتی ہیں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر غور و فکر کیا جاتا ہے. واضح رہے کہ اسی سماجی تنظیم کی قیادت میں دستکاری سنٹر کا قیام عمل میں آ چکا ہے۔ مورخہ 22 فروری 2021، بروز سوموار، اس سماجی تنظیم کی سربراہی میں علاقائی خواتین نے ایک اور اہم اور نمایاں پیشرفت کا عملی مظاہرہ کیا ہے. اپنے ہاتھوں میں مختلف اوزار لے کر کھرپتو، چورسپہ، بلغار، فاپہ وغیرہ پورے علاقے کے راستوں، چوراہوں، گلی کوچوں، نالوں، پرنالوں وغیرہ وغیرہ کی مکمّل صفائی ستھرائی کر ان باشعور خواتین نے اپنے اس شاندار کارکردگی کے ذریعے باقی تمام خواتین کو یہ پیغام دیا ہے کہ معاشرتی تعمیر و ترقی اور سماجی فلاح و بہبود میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے تو وہ دن دور نہیں کہ ہمارا معاشرہ بھی پوری دنیا میں ایک مثالی نمونہ بن جائے.ان عظیم خواتین کی آج کی کارکردگی دیگر علاقوں کی خواتین کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

وزیراعظم کا آج عمرہ شیڈول، خطاب بھی کریں گے

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ،عید سے قبل شہریوں کیلئے شاندار خبرآگئی

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

قومی ایئرلائن کی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل،شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

خواجہ سرائوں کی موجیں ۔۔۔!!! حکومت نےعید سے قبل شاندار اعلان کردیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

 اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے، صدر مملکت

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینا بوسیدہ نظام کا ثبوت ہے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیاخاص بات ہے ؟

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

ہم ترقی یافتہ قوم تب ہی بن سکتے ہیںجب قوم کی مائیں صحت منداور تعلیم یافتہ ہوں گی،شہبازشریف

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر کا دعویٰ

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

’’بڑے بے آبرو ہوکرمڑے ایئرپورٹ کے کوچے سے‘‘زرتاج گل

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

کرونا کے باعث سیاحت پر عائد پابندی ،حکومت کا عوام کو سرپرائز ، خبر پڑھ کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے