05:18 pm
کے آئی یوکے طلبہ کاسکارکوئی،شروٹ مائننگ سائٹ کادورہ

کے آئی یوکے طلبہ کاسکارکوئی،شروٹ مائننگ سائٹ کادورہ

05:18 pm

گلگت(اوصاف نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ مائینگ انجینئرنگ کے طلبہ وطالبات نے سکارکوئی اور شروٹ مائینگ سائٹ کا دورہ کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اس دورے میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،شعبہ مائینگ کے ہیڈ ڈاکٹر صیفی اور سول انجینئرنگ شعبہ کے کوارڈنیٹر انجینئر اعتزاز علی بھی ہمراہ موجود تھے ۔فلیڈ وزٹ کے دوران وائس چانسلر
نے طلبہ وطالبات کو عملی کام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں مائینگ انجینئرنگ سے متعلق درپیش مسائل اورچیلنجز کے حوالے سے قراقرم یونیورسٹی کی خدمات پر بات کی ۔وائس چانسلر نے شعبہ مائینگ کے زمہ داران کی جانب سے طلبہ وطالبات کے لیے نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ فلیڈ ورکس کا بھی اہتمام کرنے کو سراہتے ہوئے کہاکہ طلبہ وطالبات اچھے انجینئر بننے کے لیے فیلڈ سے متعلق تمام سکلزحاصل کرنے پر توجہ دیں تاکہ بعد میں ان سکلز کو گلگت بلتستان مائینگ انڈسٹری کی فعالیت میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔وائس چانسلر نے شعبہ کے ہیڈکو تاکید کیاکہ وہ مائینگ ،پلاننگ ،ڈیزائینگ اورڈائیمنشن سیٹون اور دھاتوں کے دریافت کے حوالے سے اپنا کردارا دا کریں ۔اور اس ضمن میں ایک ورکشاپس انعقادکرنے پر زور دیا۔تاکہ اس ورکشاپس میں گلگت بلتستان کے اس شعبہ سے وابستہ وزارت،متعلقہ محکمہ کو مدعوکرکے ان کے ساتھ جی بی میں اس شعبے کی ترقی کے حوالے سے بات کی جاسکے ۔اور اس حوالے سے جامعہ ہذا کیجانب سے خدما ت پیش کرنے سے متعلق گفتگو بھی کرسکیں۔وزٹ کے دوران وائس چانسلر اور دیگر ماہرین نے مائینگ میں اُبھرتے ہوئے رجحانات سے متعلق بھی بتایا۔وائس چانسلر نے سول انجینئرنگ شعبہ کے ہیڈ کو بھی تاکید کیاکہ وہ سول انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی تعلیم اور پریکٹس کو بہتر بنانے کے لیے طلبہ وطالبات کو زیادہ سے زیادہ فلیڈورکس اور ٹورز کا اہتمام کریں۔اس ضمن میں وائس چانسلر نے کہاکہ ماہ رمضان کے بعد غذر میں سروے ٹیم کا اہتمام کریںتاکہ اس سروے میں مائینگ اور سول انجینئرنگ کے طلبا شامل ہوں اور سروے کے تمام امور سے واقف ہوسکیں۔

تازہ ترین خبریں

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب