06:08 pm
 ریسکیو1122کے تیراک نے دریاسے نوجوان کی لاش نکال لی

گلگت(اوصاف نیوز) ریسکیو 1122کے تیراک راحت حسین نے کمال مہارت سے دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش دریا سے نکال لی۔گلگت۔ ریسکیو کنٹرول روم کواتوار کے روز دوپہر 2:30 بجے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ امپھری پل کے پاس ایک نوجوان دریا میں ڈوب گیا ہے جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 گلگت کے تیراک اور میڈیکل ٹیم کشتی ، ایمبولینس اور دیگر ساز و سامان
کے ساتھ پانچ منٹ کے اندر رجائے حادثہ پر پہنچ گئے او ر کشتی کی مدد سے تلاش شروع کردی ۔ 2 گھنٹے مسلسل جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122کے تیراک راحت حسین نے کمال مہارت سے دریا میں لاش کی نشاندہی کی اور نہایت ہی پھرتی سے دریا میں ڈوبنے والے نوجوان حسن قمر کی لاش دریا سے نکال لی جبکہ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نوجوان کوCPR کرتے ہوئے بروقت ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹروںسے نوجوان کی موت کی تصدیق ہونے پر نوجوان کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا جس پر موقع پر موجود عوام اور جانبحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔جبکہ لاش کو دریا میں تلاش کرنے والا ایک نوجوان بھی دریا میں گر کر زخمی ہوا تھا جسے ریسکیو اہلکاروں نے بروقت ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔جائے حادثہ پر ہزاروں افراد جمع تھے ۔ایمرجنسی ٓفیسر گلگت طاہر شاہ نے خود دریا میں تلاش کے عمل کی نگرانی کی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122گلگت بلتستان فداحسین نے نوجوان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور دریا سے لاش ڈھونڈ کرنکالنے والے تیراک راحت حسین اور ریسکیو اپریشن میں شامل ریسکیو ٹیم کو شاباش دی جبکہ ایمرجنسی آفیسر طاہر شاہ نے بھی ریسکیو کے تیراک راحت حسین کو شاباش دی اور نقد انعام بھی دیا۔ واضع رہے کہ دریا میں ڈوب کر جانبحق ہونے والے نوجوان حسن قمر کی عمر 16 سال تھی اور وہ مشہور سیاسی شخصیت شہزاد قمر ساکن امپھری گلگت کے صاحبزادے تھے۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 