03:40 pm
شینبر چھلت میں تحصیل دفترکا افتتا عوام کوتحصیل لیول کے کام کیلئے دورنہیں جاناپڑیگا:جاویدمنوا

شینبر چھلت میں تحصیل دفترکا افتتا عوام کوتحصیل لیول کے کام کیلئے دورنہیں جاناپڑیگا:جاویدمنوا

03:40 pm

نگر(اقبال راجوا) تحصیل شینبر چھلت کا افتتاح کیا گیا۔تحصیل چھلت شینبر کا نؤٹیفیکشن 2012میں جاری ہوا جبکہ تھانہ سمیت بینظیر انکم سپورٹ کا تحصیل سطح کے دفاتر 2010میں قائم کئے جاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج وادئی شینبرمیں تحصیل دفتر کا باقاعد افتتاح کی سادہ مگر بڑی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں صوبائی وزیرقانون سید سہیل عباس شا ہ ،وزیرخزانہ جاویدمانوا، سابق ممبراسمبلی جاویدحسین اور حلقہ 4نگر کےPTIامیدوارآغا ذوالفقارعلی بہشتی ایس ایس پی نگر اسحاق حسین ڈی سی نگر محمد ذوالقرنین خان اوور اسسٹنٹ کمشنر نگر اصغر خان کے
​​​​​​​علاوہ عمائیدین علاقہ کی ایک کثیر تعداد شریک ہوئی۔ دفترکے افتتاح کے موقع پر تقریب میں موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کاری کیلئے ان کے گھرکے نزدیک تحصیل دفتر کو فعال کیا گیا ہے اب عوام الناس کو تحصیل لیول کے کسی بھی معمولی کام کے لئے بھاری اخراجات کرکیدور دراز علاقوں میں جان نہیں پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاست نگر کی عوام کی خدمت کیلئے کرتے ہیں اس میں ہم پی پی پی کے امیدوار جاوید حسین یا کسی اور پارٹی سے بھی ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں اور جاوید حسین بھی اسی طرح تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے تحصیل دفتر کے فوری افتتاح میں ڈپٹی کمشنر نگر محمدذوالقرنین خان اور اس امیدوار پی ٹی آئی حلقہ4نگر آغا بہشتی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا تعلق دفاتر سے کم انسان کے سوچ سے زیادہ ہوتا ہے۔ انسان اجتماعی سوچ رکھے تو اس کو ترقی میں آسانی ہوتی ہے جبکہ دفاتراجتماعی سوچ کوآگیبڑھانے کیلئے سہولت کا کام کرتے ہیں۔ تقریب سیآغا ذوالفقارعلی بہشتی نے کہا کہ نگرکی آدھی آبادی وادئی شینبر میں رہتی ہے جبکہ تحصیل لیول کے کسی بھی معمولی سے کام۔کو کئی میل طے کرکے دریا کیپار سکندر آباد جان پڑتا تھا اب تحصیل دفتر قائم ہونیکے بعد عوام کو ان کے گھر کے پاس بغیر اخراجات کے کام ہونگے۔ میں اس موقع پر اپنی ٹیم کے کپتان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے دورہ چھلت کے موقع پر تحصیل آفس کو فعال کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر آج عملدرآمد کیا گیا یہی وہ تبدیلی ہے جسے عمران خان کی سوچ کہتے ہیں۔عمران خان اور ہماری ایسی تبدیلیوں کے زریعے عوام کی خدمت کرنا منشور ہے۔ تقریب سے سابق پی پی پی ممبراسمبلی جاوید حسین کا کہنا تھا کہ علاقے میں عوامی مسائل کے حل کے لئے میں جاوید منوا اور ذوالفقار علی بہشتی کاساتھ دینے کو تیارہوں۔ علاقیمیں ترقیاتی منصوبوں میں یہ نہیں کہوں گا کہ الیکشن کمپئین مہم ہے اگر یہ پابندی ہو بھی جائے تو میں ایسے منصوبوں میں آغا بہشتی کیساتھ دوں گا۔ تحصیل شینبر کا اعلان اور نوٹیفیکیشن سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کیا تھا تا ہم مختلف مسائل کے سبب تحصیل دفتر کا افتتاح نہیں کیا جاسکا آج پی ٹی آئی گورنمنٹ میں تحصیل دفتر کا افتتاح کرکے آغابہشتی اوروزیر خزانہ جاویدمنوا نے علاقے کی عوام کا دیرینہ مسلہ حل کردیا ہے جو کہ ایک انتہائی قابل تعریف اقدام ہے۔ صوبائی وزیر قانون سید سہیل عباس شاہ اور وزیر خزانہ جاوید منانوا نے تحصیل دفتر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا جبکہ جاوید منوا نے دفتر کے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔ تقریب میں نگر کے حال ہینمیں وفات پانے والے سیاسی رہنما سید یحیٰ شاہ ،سید جعفر شاہ ،شیخ غلام حیدر،قربان علی،مرزاحسین اور دیگر مرحوم عمائدین و سیاسی اکابرین کی روح کے ایثال ثواب کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی کرادی گئی صوبا?ی وزیر خزانہ جاوید منوا PPPسابق ممبر اسمبلی جاوید حسین اور آغا بہشتی نے ڈی سی نگر کی تحصیل دفتر کے لئے تیندننکے اندر فوری انتظ?مات کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا جبکہ افتتاح کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نگر محمد ذوالقرنین خان نے صوبائی وزراء سید سہیل عباس جاوید مانوا جاوید حسین اور آغا علی بہشتی سمیت عوام۔الناس کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔