03:45 pm
آغاخان ڈائیگنوسٹک سنٹرگاہکوچ میں کام کاآغاز،عوام کوسہولیات میسرآئینگی،دائودخان

آغاخان ڈائیگنوسٹک سنٹرگاہکوچ میں کام کاآغاز،عوام کوسہولیات میسرآئینگی،دائودخان

03:45 pm

غذر ( بیوروپورٹ ) آغاخان ڈائیگنوسٹگ سنٹر گاہکوچ میں باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا احترام کرتے ہوئے دعائیہ تقریب سے کام شروع کردیا گیا،دعائیہ تقریب کے مہمان خصوصی دائود خان صدر اسماعیلی ریجنل کونسل اشکومن پونیال تھے ان کے علاوہ سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تمام مہمانوں کو دعا کے بعد سنٹر کے تمام شعبوں دورہ کرایا گیاآغا خان ڈائیگنوسٹک سینٹر گاہکوچ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسماعیلی ریجنل کونسل اشکومن پونیال داؤد خان بابر نے کہا ہے
​​​​​​​کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آغا خان ہیلتھ سروس نے آج ڈائیگنوسٹک سینٹر کا باقاعدہ آغاز کیا ہے اورہم یہ امید رکھتے ہیں کہ یہ سینٹر طبی سہولیات کو مزید آگے بڑھانے میں حکومتی اداروں کے ساتھ مل کربہترین کردار ادا کرے گایہاں سب سے اہم چیز ہمارے لئے یہ ہے کہ ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ ان کی ٹیم موجود ہیںاس کے علاوہ اپنی نوعیت کا جدید ایکسرے مشین، الٹراساؤنڈ سسٹم اور لیبارٹری کے علاوہ دیگر سہولیات بھی یہاں موجود ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کے لئے ہمیں گلگت جانا پڑتا تھاجسکی اب ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹر کے قیام سے غذر کے بالائی علاقے پھنڈر،اشکومن اور یاسین کے لوگوں کو بہت زیادہ فاہدہ ہوگا کیونکہ اس سے قبل علاقے کے لوگوں کو علاج معالجے کے لیے دور دراز کا سفر طے کرنا پڑ تا تھا۔انہوں نے کہا کہ آغا خان ہیلتھ سینٹر کے مینجمنٹ سٹاف، نیشنل ہیلتھ بورڈ، نیشنل کونسل، نیشنل کے سی ای او ندیم صاحب،ساجد صاحب اور خصوصاً فرنٹ لائن میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور اسٹاف کو بہت زیادہ مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور میں اپنے ڈاکٹروں سے یہ اْمید رکھتا ہوں جس کامیابی کے ساتھ انہوں نے سنگل میڈیکل سینٹر کو آگے لے جانے میں کردار ادا کیااسی جذبے کے ساتھ کام کریں گے تو وہ وقت دور نہیں کہ اس سینٹر کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت پڑے گی، آ ج کا دن ہمارے بہت خوشی کا دن ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس سینٹر اے کے یو لیب کے لیے بھی ٹیسٹ کا سہولت فراہم کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا مجھے امید ہے اس سلسلے میں ہماری سول ایڈمنسٹریشن ہم سے بھر پور تعاون کریگی اور ساتھ ہی ساتھ ہم اس سلسلے میں ہیڈ کواٹر ہسپتال سے بھی رابطے میں رہیں گے جہاں ضرورت پڑیگی عوام کی سہولت کے لیے بہترین طبی خدمات فراہم کی جائیگی آخر میں دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریڈیالو جسٹ ڈاکٹر محمد علی نے کہایہ ہماری خواہش ہے کہ اس سینٹر کوبہتر سے بہتر کی طرف لیکر جائیں گے اور وقت کے ساتھ مزید طبی سہولیات میں توسیع کریں گے انہوں نے کہا رمضان المبارک میں دعائیہ تقریب کے ساتھ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے انشاء￿ اللہ عید کے فوراً بعد اک پر وقار تقریب کا بھی اہتمام کیا جا ئیگاجس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ آغاخان ڈائیگنوسٹک سنٹر گاہکوچ میں لبارٹری ڈیجٹل ایکسرے ، کلر ڈاپلر الٹروساونڈ ، ای سی جی ، سرجن ، گائنی کالوجسٹ ، فیملی فزیشن ، پیڈیاٹریشن ، ریڈیولوجسٹ ، سائکائٹرسٹ ، ڈنٹل سرجن کے علاوہ فارمیسی سہولت فراہم کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا