03:48 pm
غذرکے میگاپراجیکٹ ترقیاتی پیکیج میںشامل نہ ہوئے تواحتجاج کی قیادت خودکرونگا،راجہ میرنواز

غذرکے میگاپراجیکٹ ترقیاتی پیکیج میںشامل نہ ہوئے تواحتجاج کی قیادت خودکرونگا،راجہ میرنواز

03:48 pm

غذر(بیورورپورٹ)اگر ترقیاتی پیکیج کے فیز 2 میں غذر کے میگا پراجیکٹ شامل نہ کئے گئے تو حکومت کے خلاف احتجاج کی قیادت میں خود کرونگا ان خیالات کا اظہار انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ گلگت بلتستان کے صوبائی صدر راجہ میر نواز میر نے گاہکوچ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ ترقیاتی پیکیج کا ایک بڑا حصہ غذر کو ملا ہے جس میں گلگت چترال ایکسپریس وے کے لئے 50 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور یہ میگا پراجیکٹ پی ایس ڈی پی میں شامل کئے جانے کے
​​​​​​​ بعد منظوری کے لئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ہے امید ہے جون سے قبل اس اہم منصوبے کا ٹینڈر ہوگا اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور اسد عمر نے اپنے دورہ گلگت کے دوران واضح طور پر اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اس ترقیاتی منصوبے کو اخری مرحلے تک پہنچانے میں وزیر اعلی گلگت بلتستان اور ڈپٹی سپیکر نذیر احمد کی کوششوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ حالیہ مالیاتی پیکیج گلگت بلتستان کی تاریخ کا منفرد پیکیج ہے جس میں گلگت میں میڈیکل کالج کا قیام ,پرووینشل ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت کے علاوہ چلاس اور سکردو ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہیں جن سے پورے گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہونگے ان کے علاوہ ایسے بے شمار منصوبے شامل ہیں جن سے پورے گلگت بلتستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبہ آئینی و مالیاتی اداروں میں نمائندگی کو عملی جامہ پہنانے جارہے ہیں جس سے خطے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا اس سے قبل یہاں کے عوام حقوق کی بات کرتے تھے تو کالے قوانین کے تحت ان کو پابند سلاسل کیا جاتا تھا یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے جو گلگت بلتستان کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے جارہی ہے ان تمام اقدامات کے بعد ہمارے مخالفین کی سیاست خطرے میں پڑ گئی ہے اسی وجہ سے یہ اپنی سیاست بچانے کے لئے جلسوں اور احتجاج کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا