04:46 pm
لاک ڈائون خلاف ورزی پر12دکانیں سیل،انتظامیہ ،تاجرآمنے سامنے

لاک ڈائون خلاف ورزی پر12دکانیں سیل،انتظامیہ ،تاجرآمنے سامنے

04:46 pm

گلگت(اوصاف نیوز ) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے لاک ڈاون اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کے حوالے سے فیصلے وفاقی حکومت کا اختیار ہے تمام صوبائی حکومتیں وفاق کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں جبکہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمدضلعی انتظامیہ کا کام ہے صوبائی حکومت چاہے تو کورونا وائرس پالیسز پر نرمی لاسکتی ہے اس اہم مسئلے کے
حل کیلئے تاجر وں کا وفد کوچاہیے کہ حکام سے بات کرے ، لاک ڈاون میں نرمی اور خاتمے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس نہیں ہے ضلعی انتظامیہ احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہے تاجر برادری قانون کو اپنے ہاتھ میںنہ لیں امید ہے تاجر تنظیمیں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گی ۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے جو بھی تحریری حکمنامہ ملے گا اس پر عملدرآمد کریں گے تب تک ضلعی انتظامیہ کورونا وائر س کے روک تھام کیلئے حکومت کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد اور لا ک ڈان جیسے فیصلوںپر عملدرآمد جاری رکھے گی ، تاجر تنظیموںکو چاہیے کہ وہ اس صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے ، تاکہ مسئلے کا حل خوش اسلوبی کے ساتھ سلجھایاجاسکے ، یہ باتیں انہوںنے سوموار کے روز دبار ہال اے سی آفس میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران ،شاپنگ مال ایسوسی ایشن ، بازار کمیٹی ، ایگز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ایلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروںکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ ہمیں تاجروںکے مشکلات اور مسائل کا ادراک ہے ہمیں اندازہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں تاجر کس بے یقینی صورتحال کے شکار ہیں ، ہم نہیں چاہتے کہ تاجروںکو کوئی بھی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا ہو ، میں خود انکا نمائندہ بن کر حکام سے بات کروںگا آپ لوگ اپنا متفقہ لائحہ عمل دیں اس کے مطابق بات کریں گے ، ضلعی انتظامیہ کو اپنے شہریوں کو تمام تر وبائی، خطرات سے دور رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی شام 6 بجے کے بعد مکمل لاک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا، کورونا وائرس روک تھام کیلئے ہمیں کورونا وائرس SOPs پر ہر حال میں عملدآمد کرنا ہے جس کیلئے ہمیں تاجروں کا تعاون ہی سب سے اہم ہے عید کے دن قریب ہے عوام کا رش آئے روز بڑھ رہا ہے کورونا صورتحال گھمبیر ہوجائے گی ، علاوہ ازیں تاجروں تنظیموں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی درخواست کی کہ کورونا وائر س پھیلاو روکنے کے ساتھ ہمیں کورونا وائرس SOPs کے ساتھ تجارت کرنے کی اجازت دی جائے ، تاکہ مشکل کی گھڑی میں اپنا کاروبار جاری رکھنے کے ساتھ گھریلو اخراجات پورے کئے جاسکیں ، اجلاس میںتحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، سینئر تاجر راہنماوں مسعودالرحمن ، محمد ابراہیم ، منصور ، عبدالغنی ، محمد مومی ،محمد رمضان حیات بیگ ، بازار کمیٹی ، ٹریڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور شاپنگ مال ایسوسی ایشن کے عہدیدار شریک ہوئے ، اجلاس میں شریک تما م تاجروںنے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کے روک تھام اور تاجروں کے درینہ مسائل کے حل کیلئے ملکر کوششیں کرنے کا عزم کا اظہار کیا ، اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے تمام تاجر برادری کا اجلاس میں شریک ہونے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ دوسراانٹرویو گلگت (محمد ذاکر سے) انجمن تاجران نے لاک ڈاون کو مسترد کرتے تمام تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان کردیا اور تحفظات سے آگاہ کرتے ہوتے 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیاگلگت انتظامیہ کا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون یادگار کشروٹ جوٹیال کنوداس بازار ایریا کے ہوٹل چاے کینٹین سمیت 12 دکانیں سیل کردیا تاجروں نے سخت احتجاج کرکے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوے تحفظات سے آگاہ کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاجر تنظیموں اور عوامی ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں مر کزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گلگت شاپنگ مالز ایسوسی ایشن گلگت ٹیلرز ایسوسی ایشن جیولرز ایسوسی ایشن تاجران لنک روڈ تاجران نور پلازہ تاجران دنیور سمیت کثیر تعداد میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت اجلاس میں گلگت میں بلاجواز لاک ڈاون پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لاک ڈاون کے نام پر تاجروں کے معاشی قتل کو مکمل طور پر مسترد کر دیا اور حکومت پر واضح کیا گیا کہ تاجروں کا استحصال اب مزید برداشت نہیں کیا جائیگا انتظامیہ فوراً اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے تاجر گزشتہ ایک سال سے متاثر ہیں لیکن حکومت نے کسی تاجر کو اب تک کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا چھوٹے تاجر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں ہم تمام تاجران گلگت کل سے باقاعدہ طور پر ایس او پیز کے ساتھ اپنا کاروبار کھولنے کا اعلان کرتے ہیں حکومت اور انتظامیہ تاجروں کے ساتھ تعاون کرے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے تمام مارکیٹوں کے یونینز اور زمداران بھی اپنی اپنی مارکیٹوں میں ایس او پیز کو فالو کروائیں اجلاس میں واضح کیا گیا کہ اگر انتظامیہ نے زبردستی دوکانیں بند کروانے کی کوشش کی تو پورے گلگت کے تمام تاجر سراپا احتجاج ہونگے،اجلاس سے چیئرمین عوام ایکشن کمیٹی فداحسین سابق چیئرمین مولانا سلطان رئیس حیات بیگ صدر انجمن تاجران رجسٹرڈ منصور علی عامر سینئیرنائب صدر انجمن تاجران ظہیر عباس قاسمی سیکرٹری جنرل عوامی ایکشن کمیٹی یوتھ ،مومی مغل سیکرٹری جنرل انجمن تاجران ،عبدلغنی ،چودھری رفیق،رستم خان ،کامران حسین ،نوید عباس ، محمد رمضان ،محمد نعیم ،شیرباز چنگیزی سمیت دیگر تاجر رہنماوں نے خطاب کیا مقررین نے خطاب میں کہا کہ حکومت عید کے ایام میں تاجروں کو تنگ کرنے سے گریز کرے اور اپنا روزگار چلانے کا موقع دیں بصورت دیگر تمام تاجر تنظیمیں اور عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج پر مجبور ہونگے جسکہ زمداری انتظامیہ پر عائد ہوگی اجلاس میں تمام تاجر تنظیموں اور عوامی ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے متفقہ طور پر درج زیل قرارداد منظور کی گئی۔ تمام دوکانیں، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں دن دس بجے سے رات 12 بجے تک باقاعدہ ایس او پیز کے ساتھ کھلی رہینگی?۔ مزکورہ شیڈول کا اطلاق عید تک ہوگا جسکے بعد نیا شیڈول طے کیا جائے گا۔ کرونا وائرس کے پیش نظر تمام مارکیٹوں اور دوکانوں میں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۴۔ انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی تاجر پر زیادتی اور دوکان سیل کرنے کی صورت میں گلگت کی تمام مارکیٹیں غیر معینہ مدت کیلئے سیل کردی جائینگی اور ہرمارکیٹ کے باہر باقاعدہ احتجاج ہوگا۔۵۔ ضلعی انتظامیہ کسی بھی فیصلے سے قبل تمام تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے بصورت دیگر کسی بھی حکم نامے کو مسترد کر دیا جائیگا۔6۔ ضلعی انتظامیہ طے شدہ اوقات کار میں سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر مارکیٹ میں نفری تعینات کرے تاکہ ایس او اپیز پر عمل درآمد یقینی ہو۔7۔سیکیورٹی اہلکاروں کا آئے روز معزز تاجروں کو زدکوب کرنا اور بدتمیزی روز کا معمول بن چکا ہے جسکی پر زور مزمت کرتے ہیں حکومت اہلکاروں کو پابند کرے اور صروف زمدار مجسٹریٹ ہی تاجروں سے بات کرے جبکہ دوسری جانب گلگت انتظامیہ نے سیکورٹی فورسز کے ہمراہ شہر بھر میں پیٹرولنگ کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر یادگار ایریا میں 2 بازار ایریا سٹی میں 3 کنوداس میں 2 سمیت دیگر ایریوں میں کاروائی کرکے ہوٹلوں چاے کیبن سیل کردیا اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن لیا جاے گا لہٰذا عالمی وباء کرونا سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیئے انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریں۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر