04:49 pm
سکردو:ایس سی اوکا’’تنگوس،ٹربہ تھنگ‘‘ومضافاتی علاقوں میں فورجی سروس کاآغاز

سکردو:ایس سی اوکا’’تنگوس،ٹربہ تھنگ‘‘ومضافاتی علاقوں میں فورجی سروس کاآغاز

04:49 pm

سکردو(اوصاف نیوز) ایس سی او نے گلگت سکردو روڈ سے متصل"تنگوس، ٹربہ تھنگ، اور مضافاتی علاقوں میں ایس کام اور فور جی سروس کا آغاز کر دیا۔ منسٹر ٹورزم، سپورٹس اینڈ کلچر راجہ ناصر علی خان نے افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق منسٹری آف آئی ٹی کے ذیلی ادارے سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO) نے کمیونیکیشن کی جدید سہولیات کو مزید علاقوں تک وسعت دیتے ہوئے تنگوس، ٹربہ تھنگ، اور
مضافاتی علاقوں میں بھی فورجی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران منصور کی ہدایت کی روشنی میں گلگت سکردو روڈ اور نواحی علاقوں میں جدید مواصلاتی نظام کی فراہمی کے حوالے سے تنگوس میں بی ٹی ایس انسٹال کر کے فور جی سروس فراہم کی گئی جہاں نہ صرف مزکورہ نواحی علاقے مستفید ہونگے بلکہ گلگت سکردو روڈ پر سفر کرنے والے سیاحوں اور مسافروں کو بھی فور جی کی سہولت دستیاب ہو گی، اہلیان علاقہ نیایس کام فور جی سروس کی فراہمی کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کمیونیکیشن کی جدید سہولیات اہلیان تنگوس، ٹربہ تھنگ کا درینہ مطالبہ تھا جسے ایس سی او نے ممکن کر دکھایا خصوصاً سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران منصور اور کمانڈنگ آفیسر ایس سی او بلتستان لیفٹیننٹ کرنل عثمان سیف چیمہ نے خصوصی دلچسپی لے کر ڈیٹا سروس کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے ایس سی او نے پچھلے چند ماہ کے دوران سکردو میں منٹھل،سدپارہ،گمبہ سکردو، یادگار چوک، ،گانچھے میں تھلے، سکسہ، کریس، یوگو، خپلو بالا، دم سم، تھگس، ڈغونی بلغار، مچلو ،کھرمنگ میں ترکتی، کھرمنگ الڈینگ، طولتی، روندو میں سبسر، نواں شہر، بشو، تلو، بلامیک، سسی، حراموش,گنوخ، استک ،شگر میں گلاپور، تسر ہشوپی، لمسہ اور دیگر علاقوں میں تھری جی اور فور جی سروس کا کامیابی سے آغاز کیا عوامی خدمت کے اس تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے تنگوس میں بھی ایس کام فور جی سروس کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایس کام فور بی ٹی ایس کے مقام پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس منسٹر ٹورزم راجہ ناصر علی خان ایس سی او کے آفیسران،انجنئرز،اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر عمائدین اور ایس سی او صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایس سی او کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایس سی او کی بدولت ہم دور جدید کی اہم سہولت سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں ایس کام فور جی سروس کی فراہمی ہمارا درینہ مطالبہ تھا خصوصاً طلبہ آن لائن کلاسوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ایس سی او نے عوامی خواہش اور ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔انھوں نے کہا ایس سی او کی جانب سیایس کام فور جی کی فراہمی گلگت سکردو روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں سمیت مضافاتی علاقوں کے مکینوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے اب یہاں کے عوام بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں گے۔علاقہ عوام نے اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عمران منصور، کمانڈنگ آفیسر ایس سی او لیفٹیننٹ کرنل عثمان سیف چیمہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ایس سی او زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر