01:00 pm
 ہنزہ میں پولیس نفری میں اضافہ کیا جائیگا ، ایس پی ہنزہ

ہنزہ میں پولیس نفری میں اضافہ کیا جائیگا ، ایس پی ہنزہ

01:00 pm

ہنزہ(سلیم برچہ سے)گزشتہ دنوں علی آباد ہنزہ میں ہونے والی چوری کے واردات میں ملوث افراد پولیس کی گرفت میں آگئے اس حوالے سے محکمہ پولیس ہنزہ نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ہنزہ سلمان لیاقت نے بتایا کہ ضلع ہنزہ میں آج تک جیتنے بھی چوری کے واقعات رونما ہوئے ان ملوث ملزمان کا تعلق بین الاضلاعی سے رہا حالیہ دنوں ہنزہ میں چوری کی تین بڑی وارداتیں ہوئی جنہیں ہنزہ پولیس نے محدود مدت میں گرفتار کیا اور ان تمام وارداتوں میں ملوث افراد کا تعلق دیگر اضلاع سے پایا گیا ہے
​​​​​​​ گزشتہ دنوں موبائل دکان میں چوری کی رپورٹ ملتی ہی دو ٹیمیں بنائی گئی جس میں سے ایک ٹیم کی سربراہی ایس ایچ او تھانہ علی آباد جاوید عالم نے کی اور دوسری ٹیم کی سربراہی آئی او محمد ریاض نے کی۔ پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کرنے کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی چوری رات سوا تین بجے کی گئی ملزمان کو سیف سیٹی کی جانب سے لگائے جانے والے کیمروں کی مدد سے پکڑا گیا واردات میں ملوث افراد کی تعداد چار ہے جن میں سے ایک کو پانچ گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دو کو بارہ گھنٹے کے اندر داسو کے مقام سے گرفتار کیا گیا ایک ملزم مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے جا رہے ہیں اور بہت جلد پولیس کی حراست سے لایا جائے گا ملزمان سے چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ انہیں ملزمان نے ہنزہ میں ایک ہفتے کے دوران تین وارداتیں کیں ہیں جن میں دو موبائلز کی دکانیں اور ایک گھر میں چوری کی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں اس لئے سردیوں میں نفری کی کمی محسوس نہیں کی جاتی ہے لیکن گرمیوں میں سیاحوں کا رش زیادہ ہونے اور وی آئی پی موومنٹ کے ہونے سے نفری کی کمی بہت زیادہ ہوتی ہے اس حوالے سے آئی جی پی گلگت بلتستان کو خطوط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے بہت جلد ضلع ہنزہ میں نفری کی تعداد میں اضافہ ہوگا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ سی ایم گلگت بلتستان نے ضلع ہنزہ میں سیاحوں کی رش کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں بہت جلد ضلع ہنزہ کے پولیس کو مل جائے گے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ملنے کے بعد پورے ہنزہ میں پٹرولنگ کا نظام کا آغاز کیا جائے گا جو کہ چوبیسوں گھنٹے عوام کی جان و مال کی رکھوالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے کامیابی دنیور تھانہ کے ایس ایچ او سہیل عباس کے تعاون سے حاصل ہوئی جنہوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف گاڑی کی شناخت کی بلکہ پہلے ملزم کی گرفتاری کو بھی کامیاب بنایا۔ ہنزہ پولیس کی جانب سے بروقت کامیاب کارروائی کرنے پر سول سوسائٹی اور کاروباری حضرات نے ایس ایچ او تھانہ علی آباد اور ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر خرچ تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی