10:33 pm
سکردومیں54ہزارسے زائدلوگوں کی کوروناویکسی نیشن ہوچکی(کوآرڈی نیشن کمیٹی کوبریفنگ)

سکردو ( اوصاف نیوز ) ڈسٹرکٹ ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سکردو میں منعقد ہواجس میں سینئر وزیر راجہ زکریا خان مقپون،وزیر زراعت کاظم میثم،وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیر تعمیرات وزیر محمد سلیم،پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت کلثوم فرمان، متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران اور صدر انجمن تاجران و صدرہوٹلز ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔اجلاس میںڈپٹی
کمشنرسکردواور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ہفتوں میں ضلع سکردو میں کورونا کی مثبت شرح بڑھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع سکردو میں54ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوزاور15ہزار سے زائد لوگوں کو دوسری ڈوز ویکسین دی جا چکی ہے اوراسوقت ضلع سکردو میں کل22کوروناویکسی نیشن سنٹر موجود ہے جس میں ایک ماس کورونا ویکسی نیشن سنٹر بھی شامل ہے اور چار موبائل ٹیمیں بھی ہیںجہاں پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ڈیڑھ سے 2 ہزار لوگوں کو ویکسین کر رہے ہیں۔ایس اوپیز کے حوالے سے تمام شعبہ جات کے لوگوں کو گزارش کی ہے کہ وہ 20جولائی تک اپنے ویکسی نیشن کو مکمل کریں اور 31جولائی تک عوام سے بھی گزارش ہے کہ اپنے آپ اور اپنے اہلخانہ کو کورونا ویکسین لگوائیں۔ اس کے علاوہ تمام وزراء، پارلیمانی سیکریڑی برائے صحت نے پی سی آر لیب اور آر ایچ کیو ہسپتال میں موجود آکسیجن پلانٹ کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور ویلینٹئرزکے دن رات محنت اور کارکردگی کو سراہا ۔ ڈی ایچ او اور ڈاکٹرز نے پی سی آر لیب اور آکسیجن پلانٹ میں سٹاف کی کمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور تمام وزراء نے جلد از جلد مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ وزراء ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے آفیسران نے سکردو کے مختلف ہوٹلزکے تمام سٹاف کے کورونا ویکسنیشن سرٹیکفیٹ کی چیکنگ کیں اور اطمینان کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

 پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

 کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم