10:36 pm
بارشوں سے سیلابی صورتحال،نظام درہم برہم،اشکومن بد صوات میں امدادی سامان پہنچ گیا(متاثرین کی بحالی یقینی بنائینگے،فورس کمانڈر)

بارشوں سے سیلابی صورتحال،نظام درہم برہم،اشکومن بد صوات میں امدادی سامان پہنچ گیا(متاثرین کی بحالی یقینی بنائینگے،فورس کمانڈر)

10:36 pm

چلاس(محمدقاسم)دیامر کے بالائی علاقے موسلادھار بارشوں اور سیلابوں کی لپیٹ میں تینوں تحصیلوں میں سیلابی صورت حال درجنوں مکانات ،کھڑی فصلیں، باغات، معلق پل،رابطہ سڑکیں تباہ،بجلی کا نظام درہم برہم،شاہراہ بابوسر ناران اور مشہور سیاحتی مقام فری میڈو روڈ سیلابوں کی وجہ مختلف مقامات پر بند سیر و تفریح کی غرض سے آنے والے ہزاروں سیاح بری طرح پھنس گئے،ضلعی انتظامیہ دیامر
نے ہنگامی بنیادوں پر شاہراہ بابوسرکو15گھنٹے بعد ٹریفک کیلئے بحال کر دی۔سیلابی گدلا پانی کی وجہ سے تھک پاور ہاؤس بند جبکہ کھنر میں ایک ہی خاندان کے رہائشی مکانات سیلاب کے نذر ہوگئے گھر میں موجود افراد نے بھاگ کر جانیں بچا لی۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں نے دیامر کے مضافاتی علاقوں میں تباہی مچا دی چلاس کے تحصیل داریل تانگیر اور مضافاتی علاقے کھنر نیاٹ گونر فارم اور تھک میں کھڑی فصلیں اور رہائشی مکانات اور درخت بری طرح متاثر ہوگئے۔کھنر میں رات کی تاریکی میں اچانک سیلابی ریلے نے رہائشی مکانات کو مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا گھر میں موجود مرد خواتین اور بچوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچالی گھریلو اشیاء سمیت دیگر ضروریات زندگی کا سامان سب کچھ سیلاب کے زد میں آکر مکانات کا نام و نشان تک مٹ گیا جبکہ متاثرہ خاندان بے گھر ہو کر قریبی مدرسہ کی عمارت میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے دوسری جانب مشہور سیاحتی مقام فری میڈو روڈ بھی سیلاب کی وجہ سے دو مختلف مقامات پر بند ہونے سے سینکڑوں سیاح بھی پھنس گئے۔ضلعی انتظامیہ دیامر نے بابوسر روڈ پر بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی اور بابوسر روڈ کو چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بحالی کر کے مسافروں کی مشکلات میں آسانی پیدا کر دی۔عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کی مشکلات میں آسانی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔گلگت ( اوصاف نیوز) فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے سیلاب سے متاثرہ وادی، اشکومن بد صوات، ضلع غذر کا دورہ کیا اور پاک آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بشمول راشن اورٹینٹ پہنچادی۔ فورس کمانڈرنے سیلاب متاثرین کی دادرسی کی اور نقصانات کا جائزہ لیا۔متعلقہ حکام نے فورس کمانڈر کو امدادی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر متاثرین میں ریلیف پیکیج تقسیم کیے گئے اور طبی امداد کی رسد کو یقینی بنایا گیا۔ فورس کمانڈر نے متعلقہ حکام کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ ہم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں جہاں تک ممکن ہو متاثرین کی بحالی کی ہر ممکن کوشش کرینگے اور مکمل بحالی تک متاثرین کی مدد جاری رہے گی۔ پاک فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

 پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

 کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم

کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم