12:48 pm
گلگت:ماحولیاتی صحافت پرورکشاپ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات پر زور

گلگت:ماحولیاتی صحافت پرورکشاپ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات پر زور

12:48 pm

گلگت ( بیورورپورٹ) ڈبلیو ڈبلیو ایف، گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹ اور آئی سی موڈ کے باہمی تعاون سے صحافیوں کے لئے تین روزہ ماحولیاتی صحافت پر ورکشاپ اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روزہ ماحولیاتی ورکشاپ میں گلگت بلتستان بھر سے صحافیوں نے شرکت کی۔ تین روزہ ماحولیاتی صحافت کے عنوان سے منعقد ہونے والے ورکشاپ میں صحافیوں کے استعداد کار میں اضافے اور ماحولیات کے موجودہ صورتحال پر ماہرین ماحولیات کے ساتھ خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوران صحافیوں اور طلباء کو تین گروہوں
​​​​​​​میں تقسیم کرکے گلگت بلتستان کے معروف مقامات، ہوپر گلیشیئر، ششپر گلیشیئر اور عطاء آباد جھیل بھیجا گیا جہاں ان علاقوں پر ماحول کے اثرات کا مشاہدہ کیا گیا اور خصوصی رپورٹس بھی تیار کرلی گئی۔ تین روزہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں صحافیوں نے فیلڈ وزٹ پر اپنی پریزنٹیشن بھی پیش کی ۔ اس موقع پر ماسٹرٹرینرز صحافی و معروف اینکر پرسن علینہ شگری، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر رحمت علی،صدر جی بی یونین آف جرنلسٹس خالد حسین، ابوبکر آئی سی موڈ، پروگرام منیجر احمر سہیل بسرا ، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نثار احمد و دیگر نے اپنی سفارشات پیش کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لئے استعداد کار میں اضافہ کے لئے اقدامات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور ماحولیات کے عنوان پر اچھی گرفت رکھتے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں ماحولیات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات میں یقینا صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہیں جو محدود وسائل میں رہتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی جیسے موضوع کو بحث کا حصہ بناکر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ہمارے لئے اس وقت سب سے بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے جسے وقت پر حل نہیں کریںگے تو آنے والے سالوں میں ہماری مقامی کمیونٹی کے مشکلات بہت بڑھ جائیںگے۔ موجودہ تعمیر و ترقی کے دور میں ماحول کو تحفظ کرنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے ہم اپنے روایتی فن تعمیر، طرز تعمیر، قدیم فصل اور زرعی سرگرمیوں کی طرف رخ کرسکتے ہیں جو ماحول دوست بھی اور پائیدار بھی ہیں۔ اس موقع پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر رحمت علی نے تمام صحافیوں اور شرکاء کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

ضمنی الیکشن سے قبل پنجاب میں عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عید الاضحی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

عوام کیلئے بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیدی گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

بنی گالہ میں عمران خان کی رہاشگاہ میں فائرنگ، کس کو گرفتارکر لیا گیا؟ ہلچل مچ گئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

آگئی وہ خبر جس کا انتظارتھا،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پوری قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

خام تیل کتنا سستا ہونیوالا ہے؟ ماہرین کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

دعا زہرہ کیس، عدالت نے نکاح خواں اور گواہ کو بڑا جھٹکادیدیا

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

برطانوی وزیراعظم مستعفی ؟ سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ ،محکمہ موسمیات نے ہلکی تیز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

26مئی کو عمران خان کو کنٹینر پر کیا پیغام ملا کہ عمران خان ڈی چوک کی بجائے بنی گالہ چلے گئے ؟رانا ثنا اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عید الاضحی سے قبل بڑے شہر میں د ھ م ا ک ہ ، جانی نقصان ہو گیا، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا

عمران ریاض نے میرے ساتھ یہ گھٹیا حرکت کی ، خاتون صحافی ناجیہ اشعر نے سنگین الزام عائد کر دیا