11:34 am
گلگت،گاشو پہوٹ میںبنیادی سہولیات ناپید،عوام کومشکلات،احتجاج کاعندیہ دیدیا

گلگت،گاشو پہوٹ میںبنیادی سہولیات ناپید،عوام کومشکلات،احتجاج کاعندیہ دیدیا

11:34 am

گلگت(وقائع نگار خصوصی) معروف سیاحتی مقام پر واقع 200 سے زائد گھروں پر مشتمل آبادی گاشو پہوٹ کے عوام 21 ویں صدی کے باوجود بھی تعلیم صحت انفراسٹرکچر سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہو کر رہ گئے سیاحتی مقام گاشو پہوٹ میں ڈسپنسری تک نہ ہونے کے باعث زچگی کے دوران 5 خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں علاقہ مکین دادرسی کی فریاد لیکر اوصاف کے دفتر پہنچ گئے فورس کمانڈر وزیراعلی چیف سیکریٹری اور نومنتخب نمائندوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور نوٹس لیکر گاشو پہوٹ
​​​​​​​ میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائیں اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکین گاشو پہوٹ فریدون مجاہد شیراز نبی ناصر و دیگر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن نے ہزاروں ابادی پر مشتمل اور سیاحتی مقام گاشو پہوٹ کے عوام نظر انداز کرکے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی ہے اب تبدیلی کے نعرے لگانے والی تحریک انصاف کی حکومت بھی گاشو پہوٹ کے عوام نظر انداز کرکے دیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے حالانکہ گاشو پہوٹ گلگت کی پشتنی ابادی 200 گھرانوں پر مشتمل علاقہ ہے عوام صاف پینے کے پانی کے لیئے ترس رہے ہیں تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر سے محروم ہیں جبکہ گاشو پہوٹ کی سڑک پڑی بنگلہ سے گاشو پہوٹ تک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے جس سے نہ صرف عوام سفری سہولیات سے محروم ہیں بلکہ گاشو پہوٹ میں ڈسپنسری تک موجود نہ ہونے کے باعث دوران زچگی سال 2021 میں 5 خواتین بھی زندگی کی بازی ہار گء ہیں جو غریب عوام اور انسانیت کے ساتھ سرا سر ظلم و زیادتی و ناانصافی ہے انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کے دنوں ووٹ مانگنے ہر قسم کے چہرے اتے ہیں جب عوام مسائل کے حل کے لیئے نومنتخب نمائندوں کے پاس جاتے ہیں تو انکے چہرے بھی الگ نظر اتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو عوامی مسائل سے باور کرانیکے باوجود کوی ٹس سے مس نہیں ہوتا ہے علاقے کے عوام کو خوشحالی تعمیر و ترقی سے محروم رکھنا نومنتخب حکومت کے لیئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر) آصف حسین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور نوٹس لیکر ابتدائی مرحلے میں گاشو پہوٹ میں عوام کو صحت کی سہولیات پڑی بنگلہ سے گاشو پہوٹ تک مین سڑک کو مٹیل کرنے سمیت تعلیم کے بنیادی سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر عوام اپنے حقوق کیلئے خواتین کیساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

تازہ ترین خبریں

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کی ادائیگی : سعودی عرب آنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

امریکی اداکارہ این ہیش کی حالت نازک، خاندان نے امید چھوڑ دی

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، پیپلزپارٹی کے رہنما نے اب تک کا بڑا دعویٰ کردیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو پنجاب کابینہ میں اہم عہدہ مل گیا

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

جنرل باجوہ برٹش ملٹری اکیڈمی میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

عمران خان نے این اے 24 چار سدہ کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،اس حلقے سے کپتان کامخالف امیدوارکون ہے

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میںازالہ کون کرے گا،لاہورہائی کورٹ نے بڑاحکم جاری کردیا

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی

عوام کوبجلی کازوردارجھٹکادیدیاگیا،فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے بری خبرآگئی