07:46 pm
سکردو، ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم وتربیت کے فروغ کیلئے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد

سکردو، ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم وتربیت کے فروغ کیلئے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد

07:46 pm

سکردو (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ (ڈی ٹی ای ایس ڈی)، گلگت بلتستان (جی بی) نے TVET( ٹی وی ای ٹی) سیکٹر سپورٹ پروگرام (ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی) کے تعاون کے ساتھ خطے میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم اور تربیت (TVET) کے فروغ کیلئے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ اس کانفرنس کے انعقاد سے جی بی کی حکومت نے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے تاکہ ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی کی کاوشوں کے فروغ کیلئے ، جو 2011 سے اس خطے میںجاری ہیں،ایک روڈ میپ پیش کیا جائے۔اس کانفرنس نے جی بی
کی معاشی صلاحیت کو دیکھنے کا بھی ایک موقع فراہم کیا کہ وہ 5 سالہ ’ٹی وی ای ٹی پالیسی امپلیمنٹیشن پلان‘ اور ’جی بی ٹی وی ای ٹی سٹریٹجی2030‘ کے نفاذ کے لیے خاطر خواہ سرمایہ کاری کو راغب کر سکے۔ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام (ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی) کو یورپین یونین، وفاقی جمہوریہ جرمنی اورائل نارویجین سفارت خانے کی مالی اعانت حاصل ہے۔ اسے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور ڈوئچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسمیناربیٹ (GIZ) نے علاقائی TEVTAs، PVTC اور علاقائی TVET اداروں جیسے DTESD GBکے تعاون سے نافذ کیا ہے۔کانفرنس میں معزز سپیکر گلگت اسمبلی سید امجد علی زیدی، وزیر تعلیم جی بی جناب راجہ اعظم خان، سیکرٹری تعلیم جی بی جناب اقبال حسین خان، پاکستان میں یورپین یونین کے وفد کے تعاون کے سربراہ مسٹر اوویڈیو مائک، TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی سربراہ محترمہ آئرس کورڈیلاروٹزول، ڈائریکٹر TESD جناب فیض اللہ لون اور ڈونرز تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید امجد علی زیدی نے شرکاء کا گہری دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس پورے عمل کو آسان بنانے کے لیے TVET SSP کی کاوشوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ''سی پیک کے منظر نامے میں، جی بی کئی بڑی اقتصادی کاوشوں کا مشاہدہ کر رہا ہے، بشمول ڈیمز اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر، غیر دریافت شدہ معدنی وسائل، سیاحت،ٹریڈاینڈ کامرس، رینیو ایبل انرجی اور ابھرتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر نے جی بی میں ہنر مند لیبر فورس کی ضرورت کو اجاگرکیا ہے ۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ایک مکمل TVET سسٹم جیسی معاونت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ جی بی میں مطلوبہ تربیت یافتہ افرادی قوت کو پیدا کرے اوراسے ڈھال سکے ، تاکہ آنے والی آسامیوں کو پاکستانی ورک فورس کے ذریعے پُر کیا جا سکے۔ میں واضح طور پر دیکھ رہا ہوں کہ ڈی ٹی ای ایس ڈی، ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان تعاون سے جی بی میں خوشحالی اور معاشی ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ افرادی قوت کو تربیت دینے میں مدد ملے گی، چیف منسٹر نے کہا۔ پاکستان میں یورپین یونین کے وفد کے تعاون کے سربراہ مسٹر اوویڈیو مائک نے کہا کہ، ''اس خطے میں مختلف ترقیاتی شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں اس کام کو مزید فروغ دے سکتی ہیں جس کا آغاز یورپین یونین اور اس کے ترقیاتی شراکت داروں نے گزشتہ ایک دہائی میں ہماری شمولیت کے ساتھ کیا۔ اس خطے میں تعمیرات، انجینئرنگ، مہمان نوازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اوررینیو ایبل انرجی جیسے شعبوں میں مختلف قسم کی مہارتوں کی بہت گنجائش ہے، اور ہم یہاں TVET کے شعبے میں اپنی کاوشوں کوجاری رکھنے کے خواہشمند ہیں۔گلگت بلتستان کے TVET ایکٹ 2018 کی منظوری کے ذریعے جی بی کی حکومت ٹی وی ای ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ قانون سازی کے عمل نے اس دور دراز علاقے کے TVET سیکٹر میں ریئل ٹائم اصلاحات کے دروازے کھول دیے ہیں۔گلگت اور بلتستان میں SSP TVET کی کچھ اہم کاوشوں میں انسانی وسائل کی ترقی اور TVET میں نجی شعبے کی شمولیت شامل ہے۔ اس کانفرنس کے موقع پر، ایک ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس نے ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی اور اس سے آگے کی کامیابیوں کی پائیداری کے حصول کیلئے اقدامات پیش کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس نے ٹی وی ای ٹی سیکٹر کو مزید بنیاد فراہم کی کہ وہ ڈونرز/ شراکت داروں کو 5 سالہ ٹی وی ای ٹی پالیسی امپلیمنٹیشن پلان اور گلگت بلتستان ٹی وی ای ٹی سٹریٹیجی (2021-30) کے اہم شعبوں کی فنڈنگ کے لیے راغب کر سکے۔ اس کانفرنس کے بعد سرکاری ووکیشنل ٹریننگ سیکٹر میں روزگار میلہ لگایا گیا جس میں80 سے زائد آر پی ایل اور سی بی ٹی گریجویٹس نے ملازمت کے متعدد مواقع کے لیے اپنی صلاحیتوں کو آزمایا۔ ان گریجویٹس نے اپنے گریجویشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیے۔


تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا