09:23 pm
سلیکٹڈ حکومت نے آئندہ 6ماہ میں  گلگت بلتستان کوعبوری آئینی صوبہ نہ بنایا تو اسکی  اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، حافظ حفیظ الرحمان

سلیکٹڈ حکومت نے آئندہ 6ماہ میں گلگت بلتستان کوعبوری آئینی صوبہ نہ بنایا تو اسکی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، حافظ حفیظ الرحمان

09:23 pm

گلگت (نیوز ڈیسک)مسلم ن گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ
اگلے چھ ماہ تک گلگت بلتستان کو اس سلیکٹڈ حکومت نے عبوری آئینی صوبہ نہ بنایا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ، بزدار ٹو اب بھی بڑی بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی رٹ لگا رہا ہے ، ہم نے اپنے دور میں جو وعدے کئے تھے ان پر سو فیصد عمل درآمد کیا ہے، یہ چوروں کا مافیا ہے جو اس وقت حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں ، نام نہاد عمران خان نے یکم نومبر کو عبور ی صوبے کے بارے میں جھوٹ بولا ، گلگت بلتستان میں خالد خورشید حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ وہ جمعہ کو سینٹرل پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔مسلم ن گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ اگلے چھ ماہ تک گلگت بلتستان کو اس سلیکٹڈ حکومت نے عبوری آئینی صوبہ نہ بنایا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔ بزدار ٹو اب بھی بڑی بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی رٹ لگا رہا ہے انھوں نے کہا ہم نے اپنے دور میں جو وعدے کئے تھے ان پر سو فیصد عمل درآمد کیا ہے یہ چوروں کا مافیا ہے جو اس وقت حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ حفیظ الرحمان نے کہا کہ نام نہاد عمران خان نے یکم نومبر کو عبور ی صوبے کے بارے میں جھوٹ بولا وہ بھی ہیلی پیڈ پر ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں خالد خورشید حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ اس نام نہاد صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے مزید اختیارات لانے کی بجائے مسلم لیگ ن کے دور میں دیے گئے تمام اختیارات کو وزارت امور کشمیر کو منتقل کر دیا ہے اس وقت گلگت بلتستان کے عوام کو یوکرائن کا مضر صحت اور سڑا ہوا گندم کھلاکر یہاں کے عوام کے زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے پاور کے سیکٹر میں ایک میگا واٹ بجلی پورے سال میں شامل نہیں کرسکے ہیں وزیر اعلی استور میں ایمرجنسی کے نام پر اپنے رشتہ دار ٹھیکیداروں کو نواز رہا ہے پورے سال میں اسمبلی سے ایک بل تک منظور نہیں کراسکی ہے جبکہ گلگت شہر پورا صوبے کا کیپٹل ہے اس کو اے ڈی پی میں مکمل نظر انداذ کیا ہے ۔ ہسپتالوں کو دوائیاں نہیں خرید سکی ادویات خریداری کا ٹینڈر گلگت میں ہوتا تھا اور وہ ہر سال جولائی میں ہوتا تھا مگر ان ناہلوں نے نومبر میں جی بی ہاس اسلام آ باد میں ٹینڈر کرایا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کی پراپرٹی کو لیز پر دینے کے لیے نام نہاد صوبائی حکومت وفاق میں بیٹھے ہوئے چور ڈاکو اور سب سے اوپر بیٹھے ہوئے کے سہولت کار بنے ہیں اور علی امین گنڈا پور زلفی بخاری اور پروز خٹک کے رشتہ داروں کو اربوں روپے کی یہ سرکاری پراپرٹی لیز پر دی جا رہی ہے یہ لوگ ہر وقت یہ کہتے ہیںکہ ہر چیز پر کہتے ہیں پچھلی حکومت پر الزام لگانے والوں کی کوئی سمت نظر نہیں آئی رہی سوائے کواڈینٹرز لگانے کے ہمارے دور میں وزیروں ، مشیر اور کواڈینٹرز کی تعداد ان سے بہت کم تھی ۔ایفاد پراجیکٹ کو ان لوگوں نے تباہ برباد کیا ہم نے اپنے دور میں ایفاد پراجیکٹ کے تحت دو لاکھ کنال زمین آباد کرکے لوگوں کو دیا انہوں نے ایفاد کے افسران کو ن لیگ کا ہے کہ کر فارغ کیا اور سپریم اہلیٹ کورٹ سے ان کو منہ کی کھانی پڑی۔عمران خان کی حکومت سے لیکر اب تک ایک بھی پوسٹ گلگت بلتستان کو نہیں دی گئی انہوں نے گلگت بلتستان میں ملازمتوں پر سے پابندی عائد کردی، ان کے دور میں جرائم میں تیس فیصد اضافہ ہوگیا چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے خلاف عدم اعتماد کے لانے کے حوالے ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چوری کے زریعے مقتدر حلقوں کے زریعے اس حکومت کو لایا گیا ہے جس کی وجہ سے اسمبلی میں ان سے کچھ بھی نہیں ہو پارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے اے ڈی پی کے 96 ارب کی سکیموں پر اب 96 ارب روپے مزید درکار ہیں نام نہاد وزیر پلاننگ نے خود اسمبلی میں اعتراف کیا ہے کہ بجٹ میں ٹمپرنگ ہوئی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے ساتھ ہمارا مسئلہ پنشن پر تھا اس نے کبھی ہم سے ایکسٹینشن نہیں مانگی رانا شمیم سے پہلے جسٹس شوکت صدیقی نے بھی تو کئی اہم انکشافات کئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا