08:41 pm
آئینی عبوری صوبہ:تحریر امان بونجوی

آئینی عبوری صوبہ:تحریر امان بونجوی

08:41 pm

بہت کچھ ملنے جا رہا ہے ، اب گلگت بلتستان میں وہی ہو گا جو گلگت بلتستان کے عوام چاہیں گے ، اب چیف سیکریٹری یا کوئی وفاق سے آیا ہوا سیکریٹری پاور
فول نہیں ہو گا بلکہ ہمارے اپنے نمائندے پاور فول ہوں گے ، اس لیے صوبہ کی مخالفت نہیں صوبہ کا ساتھ دیا کرو ، 74 سال کی محرمیوں کا ازالہ ہونے جا رہا ہے ، 
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو آئینی عبوری صوبہ بنانے جا رہی ہے اور اس کو باقاعدہ پارلمینٹ سے منظوری مل جائے اور اطلاعات کے مطابق 23 مارچ سے پہلے یا 23 کے بعد گلگت بلتستان کو آئینی عبوری صوبہ بنایا جائے گا جس کے تحت گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی مل جائے گی ، گلگت بلتستان کے عوام اور سیاسی جماعتوں سمیت مذاہث جماعتوں کا بھی یہی ڈیمانڈ رہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی عبوری صوبہ بنایا جائے اور یہی نعرہ وفاقی پارٹیوں کا منشور کا حصہ بھی رہا ہے ، آئینی عبوری صوبہ کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ وفاق میں جس پارٹی کی حکومت ہوتی تھی اس کا ساتھ دیا ہے اگر گلگت بلتستان کے عوام نے وفاقی پارٹی کو ووٹ نہیں دیا تو وفاقی حکومت نے دھاندلی اور طاقت کے زور پر گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنایا ہے ، اس میں عوام کی رائے کو مقدم نہیں رکھا گیا ہے ، 74 سال سے پاکستان سے محبت کا رشتہ قائم کرنے والی قوم آج اگر پاکستان وفاق میں نمائندگی دے رہا ہے تو اس میں خوشی خوشی قبول کرنا چاہیے ، آئینی عبوری صوبہ کی سب سے بڑا فائدہ یہی ہو گا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی رائے مقدم ہو جائے گی ، کیونکہ گلگت بلتستان اور وفاق میں ایک ساتھ الیکشن ہوں گے اور عوام جس کو چاہے ووٹ دینگے اور عوام رائے پر کسی طاقت کا استعمال نہیں ہو گا ، اسی طرح گلگت بلتستان میں اس پارٹی کی حکومت ہو گی جس کو گلگت بلتستان کے عوام ووٹ دینگے ، کیونکہ اب زبردستی ووٹ ڈلوانے  کی کوئی حکومتی مشینری استعمال نہیں ہوگی ، وفاقی سے گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں باقاعدہ طور پر چار فیصد حصہ مل جائے گا ، وفاقی اداروں میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بھی نوکریاں مل جائے گلگت بلتستان کا اپنا پرنسپل اکاوئنٹ ہو گا اب گلگت بلتستان کشمیر افیئرز کی آفس کی غلامی سے نکل جائے گا اور ایک بااختیار صوبہ بن جائے گا ، اگر بات کرے آج کی حالات کی تو گلگت بلتستان کے عوام کو کشمیر افیئرز کی آفس میں چھوٹے چھوٹے ماموں میں مہینے لگانا ہوتا ہے  اب یہ کام گلگت بلتستان میں ہی گا ، کچھ نادان دوست  یہ بات سوچنے رہے ہیں آئینی عبوری صوبہ بنے کی صورت میں ٹیکس لگ جائے گا ، آئینی عبوری صوبہ بنے کی صورت میں غریبوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا گندم کی سبسڈی ختم ہو گی ، جناب ان نادان دوستوں سے اتنا کہوں گا کہ میرے دوست آئینی عبوری صوبہ بنے کی صورت میں نہ ٹیکس لگ سکتا ہے اور نہ ہی گندم سبسڈی ختم ہو سکتی ہے ،  کیونکہ آئینی عبوری صوبہ میں ایسا کئی نہیں لکھا جائے گا گلگت بلتستان کو عوام ٹکیسوں کی بوجھ ڈال جائے گا گلگت بلتستان کے عوام سے گندم سبسڈی ختم کیا جائے گا ، آئینی عبوری صوبہ کے نقصانات کئی نظر نہیں آرہے ہیں مگر فائدے ہر طرف نظر آرہے ہیں گلگت بلتستان کی آواز اب نیشنل اسمبلی میں سنی جائے گی، گلگت بلتستان کے مسائل کا ذکر اب قومی اسمبلی میں ہوں گے ، اس سے پہلے دبانے والی آواز کو اب  نہیں دبایا جائے گا، گلگت بلتستان سے اختیارات ختم نہیں گلگت بلتستان کو مزید اختیارات مل جائینگے ، اب گلگت بلتستان کے عوام نوجوانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ آئینی عبوری صوبہ کے حوالے سے حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کا ساتھ کا دے کیونکہ تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کو بہت کچھ مل جا رہا ہے ، سبسڈی کئی نہیں جارہی ہے حکومت پاکستان آج کراچی، پشاور، پنجاب ، بلوچستان میں  اربوں کے سبسڈی دے رہا ہے تو گلگت بلتستان کو گندم سبسڈی ملتی رہی گی ، اگر قوم یک آواز ہو کر رہی گی تو کسی کے باپ کی طاقت نہیں ہوگی کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام پر ٹیکس لگائیں گے اور گلگت بلتستان سے گندم سبسڈی ختم کرینگے ،  گلگت بلتستان کے عوام اور آنے والی نسل کے لیے موجودہ ممبران اسمبلی خاص کر وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور اس کی ٹیم اپنے اقتدار کی قربانی دینے جارہی ہے تاکہ گلگت بلتستان کی عوام کے محرمیوں کا ازالہ ہو سکے ، اپنی سیٹ کو اپنی سیاست کو قربان کرنے والے یہ ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کے عوام سامنے ہمیشہ سرخرو ہوں گے اگر یہ ممبران اسمبلی اپنے اقتدار کے لیے گلگت بلتستان کے عوام مستقبل کو قربان کر دیتے تو یہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں اچھے نام سے یاد نہیں کئے جاتے مگر اب آنے والی نسلیں بھی ان ممبران اسمبلی کو خاص کر وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو ایک لیڈر کے طور پر ہمیشہ یاد کرینگے ، اس میں سب سے بڑی قربانی اقتدار کی وزیراعلی ہی دے ہیں اور وزیر اعلیٰ کی قربان پر ہی وزراء اپنے اقتدار کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں کچھ لوگ صوبہ کے حوالے بغیر سوچے بغیر پڑھے گلگت بلتستان میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لہذا ان لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ ابہام پیدا کرنے کے بجائے صوبہ کے ثمرات سے گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کو اگاہ کرے ، صوبہ بنے کے بعد ترقی کا عمل نہیں روک جائے گا بلکہ  74 سال سے محروم خطے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور کا آغاز ہو گا ، کشمیر افیئرز کی وزارت سے اختیارات ختم ہو کر پارلیمنٹ میں جائینگے ، اب وہی ہو گا جو گلگت بلتستان کے عوام چاہیں گے اب وہ نہیں ہوگا جو وفاقی امور کشمیر یا کشمیر افیئرز والے چاہتے ہوں ، اب کسی فائل لیکر کشمیر افیئرز نہیں جانا ہوگا اب کسی پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے ٹینڈر کا سودا کشمیر افیئرز میں نہیں ہوگا اور اب کوئی ٹھیکہ فروخت ہوگا نہ سرکاری نوکری پر کشمیر میں رہنے والے بندوں کے رشتدار آئینگے ، کیونکہ اس سے پہلے ایسا ہوتا رہا ہے ، لہذا گلگت بلتستان کے عوام آئینی عبوری صوبہ کے حوالے حکومت کا ساتھ دے دیں اور  آئینی عبوری صوبہ کو خوشی خوشی قبول کریں ، ہمارے قوم پرستی کی سوچ رکھنے والے بھی عجیب ہیں جو پہلے کہتے رہتے تھے ہم کشمیر افیئرز کے انڈر ہیں ہم کشمیریوں کے غلام ہیں ہماری کوئی عزت وفاق میں نہیں چیڑاسی تک ہماری بات نہیں سنتا ہے اب جب ان سب چیزوں کا ازالہ ہونے جارہا ہے تو یہ لوگ پھر نان ایشوز کو ایشو بنا کر   عوام کے سامنے لاتے ہیں ، اپنے حقوق کی مخالفت کرنا کون سی قوم پرستی ہے اپنے حقوقِ کے لیے آواز بلند کرنا اپنی قوم کی عزت کے لیے اپنے اقتدار کی قربانی دینا اصلی قوم پرستی ہے جو اس وقت سیاسی جماعتوں کے ممبران اسمبلی دے رہے ہیں ،  گلگت بلتستان کے عوام کو اب سیاسی جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا ، اب منزل ملنے والی ہے تقدیر بدلنے والی ہے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو جا رہا ہے ،  ایسی کوئی بات نہیں ہو رہی ہے جس سے گلگت بلتستان کے عوام تکلیف کا سامنا کرنا پڑے ، پاکستان ذندہ باد۔

تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی