تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

گلگت، محکموں کی غفلت، شہریوں نے گٹر لائن کا رخ نکاسی آب کی ڈرین کی طرف موڑ دیا


گلگت (نمائندہ خصوصی) متعلقہ محکموں کی غفلت گلگت شہر میں لوگوں نے نکاسی آب کے نام پر اپنے مکانوں کے گٹر لائن کا رخ نکاسی آب کی ڈرین کی طرف موڑ دیا صدر بازار سٹی تھانے کے بالمقابل بننے والی این آر ایس پی مائیکرو فنانس بنک نے نکاسی آب کے نام پر گٹر پائپ لائن کا رخ بھی سٹی تھانے کے سامنے نکاسی آب کے لئے بننے والی ٹینکی کی

طرف کردیا ہے جوکہ مجرمانہ فعل ہے جبکہ صدر بازار اور راجہ بازار میں بننے والے نکاسی آب کی ڈرینز بھی صفائی نہ ہونے کے باعث بندہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ سال گلگت شہر فٹ پاتھ میں لگائے گئے ٹف ٹائل بھی جگہ جگہ سے اکٹھ گئے ہیں رہی سہی کسر ٹریفک پولیس کی لفٹر مشین نے پوری کردی ہے گلگت میں تین محکمے واسا، جی ڈی اے ،میونسپل کارپوریشن شہر کی تعمیروترقی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں لیکن تعمیروترقی کہیں نظر نہیں آرہی ہے ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ صدر بازار میں قائم ہونے والی این آر ایس پی مائیکرو فنانس بنک کا گٹر لائن کا رخ نکاسی آب کی طرف موڑ نے سے روکا جائے ورنہ اس سے پورا شہر اور قریب کے محلے بدبوں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved