تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

28صفر وصال حضور اکرم ؐ اور شہادت حضرت امام حسن بارے خصوصی عبادات کا انعقاد


نگر( بیورو رپورٹ) 28صفر وصال حضور اکرم ﷺ اور شہادت حضرت امام حسن علیہ سلام کی مناسبت سے ضلع نگر میں مختلف امام بار گاہوں اور مساجد میں مجالس و خصوصی عبادات کا انعقاد ،علماء کرام نے وصال پیغمبر اکرم ﷺ اور امام دوئم حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ اسلام کی شہادت کی مناسبت سے خطابات میں آپ ﷺ کے اسوہء حسنہ پر عمل پیرا ہونے

اور اسوہء حسنہ کو دین و دنیا میں بہترین طریقہ عمل قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نگر میں ماہ صفر کے آخری بدھ یعنی 28صفر المظفر کو وصال سر ور کائینات حضور اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت نواسئہ رسول اکرم ﷺ حضرت مام حسن علیہ اسلام کی مناسبت سے مجالس کا انعقاد کرتے ہوئے ضلع بھر کی تمام مساجد و امام بارگاہوں میں دن اور رات کی مجالس و عبادات کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف مساجد و امام بارگاہوں میں علامء کرام نے امام دوئم حضرت مام حسن ؑ اورحضور اکرم ﷺ کی دنیا سے رحلت کو خانوادہ رسول مقبول ﷺ بالخصوص دختر مطہرہ حضرت حضور اکرم ﷺ حضرت بی بی فاظمہ علیہ السلام اور پوری عالم انسانیت کے لئے حزن و ملال کا سبب قرار دیا۔ علماء کرام نے اسوہء پیغمبر اکرم رحمۃ اللعالمیں کو عالم انسانیت کے لئے راہ چرحغ ہدایت قرار دیا اور مسلمانان جہاں کے لئے دنیا کی ہر چیز اور ہر مخلوق سے عزیز ترین قرار دیا۔ علماء کرام نے حرمت رسول اکرم ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کے اسمائے گرامی محترم و مکرم ہے ہی لیکن ان سے بھی زیادہ احکامت و اسوہء حضور ختم المرسلین ﷺ کو اپنی دنیاوی زندگی میں اپنانا ہی سب

سے بہترین عمل اور احترام رسول مدنی ﷺ اور حرمت اہلبیت علیہ السلام ہے ۔ علماء کرام نے مجالس میں مصائب کربلاء بھی بیان کئے اور عزاداروں کے خوب گریہ کیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved