تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

بلتستان کے ریزروفورس کی گلگت سے واپسی گورنر کا احسن اقدام ہے(ذاکر کاظم)


گلگت( اوصاف نیوز) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماذاکر کاظم نے کہا ہے کہ بلتستان کے ریزروفورس کی گلگت سے واپسی گورنر راجہ جلال کی کامیابی ہے جوکہ عوام کے لئے خوش آئند ہے کئی عشروں سے بلتستان کے عوام کا مطالبہ تھا کہ گلگت سے ریزروفورس بلتستان کو واپس کیا جائے جو کہ گورنر راجہ جلال نے دلچسپی لیکر پوراکیا جس پر عوام ان

کے مشکور ہیں اخبار کو جاری ایک بیان میں انہوںنے کہا ہے مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت اپنے تین سالہ مایوس کن کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لئے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے عوام لیگی حکومت کی ناکامی سے بخوبی واقف ہیں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو گزشتہ تین سال کے دوران کس نے ترقیاتی کاموں سے روکا تھا جب وفاق میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اور بقول لیگی حکومت انہیں وافر مقدار میں فنذ کا ڈنڈورہ پیٹا جارہا تھا تب تو کہی پر بھی کام نہیں ہوا اب وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آگئی تو اپنی ناہلی کا ملبہ وفاق پر ڈالنے کے لئے فنڈز میں کٹوتی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے انہوںنے کہا ہے کہ حفیظ سرکار عوام سے کئے گئے وعدے پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ تین سال کے دوران کوئی بھی منصوبہ تکیمل نہیں ہوا جو کام ہوئے ہیں وہ سابق دورحکومتوں کے منصوبوں پر تختیاں لگاکراپنی کامیابی کاشوشہ کیا گیا ہے جس سے عوام واقف ہیں ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved