تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

تیرہویں کورین تائکوانڈو چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان تائکوانڈو ٹیم کی شرکت


اسلام آباد (اوصاف نیوز)تیرہویں کورین تائکوانڈو چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان تائکوانڈو ٹیم کی شرکت،نوجوان کھلاڑی ایک دوسرے سے بازی لے گئے- دو نومبر سے سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تائکوانڈو ایونٹ تھرٹین کورین تائکوانڈو چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان تائکوانڈو ٹیم کی شرکت ,نوجوان کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لے گئے-

کھلاڑیوں نے اپنے اپنے متعلقہ ویٹ کٹیگری میں جان لڑائی جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سعود عالم نے گولڈ ,حسن علی نے گولڈ,حسین علی برونز,علی امان نے سلور,سید ہاشم برونز جبکہ عمر عباس بھی برونز میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے-اس حوالے سے گلگت بلتستان تائکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر نزاکت علی کا کہنا تھا کہ یہ تمام کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے کہ جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے ,اپنے ماں باپ,اساتذہ اور علاقے کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے,جبکہ ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت کی سرپرستی اور سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کا تعاون ان کے ساتھ رہا تو یہ نوجوان کھلاڑی نہ صرف ملکی سطح پر علاقے کا نام روشن کرسکتے ہیں ,بلکہ غیر ملکی سطح پر بھی اپنا لوہا منوانے کی صلاحیت محفوظ رکھتے ہیں-یاد رہے ان کھلاڑیوں کی سلیکشن پچھلے مہینے سخت ٹرائل ایونٹ کے ذریعے کی گئی تھی-




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved