تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

مشیروں، کوآرڈینٹر وں کے عہدوں کے خلاف نیب میں درخواست دئوں گا(کیپٹن شفیع )


گلگت (محمد ذاکر سے) اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ر) محمد شفیع خان نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے تعینات کئے گئے معاونین ،مشیروں سمیت سپیشل کوآڈینٹر وں کے عہدوں کے خلاف نیب میں درخواست دینے کا فیصلہ کردیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

گورننس آرڈر 2018 کے تحت گلگت بلتستان کی حکومت میں شامل 9 افراد دو معاونین خصوصی ،دو مشیروں ،دو سپیشل کوآرڈنیٹروں سمیت حکومتی ترجمان اور میڈیا کوآڈنیٹر غیر قانونی ہیں۔ وزیر اعلیٰ غیر قانونی عہدوں پر برا جمان افراد پر ماہانہ کروڑوں تنخواہیں دے رہے ہیں گورننس آرڈر 2018 کے تحت وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھرتی کئے گئے فوج غیر قانونی ہیں ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔اگر ثابت کردیا تو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سیاست سے استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں بہت جلد نیب میں درخواست جمع کرادوں گا۔ انہوںنے کہاکہ عابد بیگ کا کرپشن کے حوالے سے بیان حفیظ سرکار کے منہ پر طمانچہ ہے غیر قانونی طریقے سے عہدے پر بڑاجمان معاون خصوصی عابد بیگ وزیر اعلیٰ اور سپیکر اسمبلی کو کس حیثیت سے سیکریٹری کے عہدے کو چیلنچ کررہا ہے حفیظ کرپشن میں ملوث نہیں تو فوری نوٹس لے کر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں ورنہ اگلے اجلاس میں حفیظ سرکار کرپشن پر قرارداد لانے پر مجبور ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے تعینات کئے گئے غیر قانونی عہدوں پر بڑا جمان معاونین خصوصی ،مشیروں

،کوآڈنیٹر سپیشل خطے کے اداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور اوپر سے غیر قانونی عہدوں پر بڑاجمان فوج پر کروڑوں خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت ،ریسکیو 1122 سمیت دیگر مالی اداروں میں اندرون خانہ بھرتیاں کرکے اداروں کو غیر فعال کیاگیا ہے وزیر اعلیٰ نے غریبوں کے لئے میرٹ اور مخصوص محلے والوں کو قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیکر اداروں کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا گیا ہے ان تمام صورتحال کے حوالے سے ایک دو روز میں نیب کو درخواست جمع کرادوں گا اور ثابت بھی کروںگا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved