تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

بسین میں زہر یلا اچار کھانے سے ایک شخص جاں بحق ، 14 افراد بے ہوش


گلگت (وقائع نگار خصوصی ) گلگت بسین میں زہریلے اچار کھانے سے ایک شخص جان بحق ایک ہی گھر کے 14 افراد بے ہوش ہوگئے۔ بسین پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کر کے لاش لواحقین کے حوالے کردی اور زہریلے اچار کو اپنے قبضے میں لیکر اسلام آباد لیبارٹری روانہ کردیا گیا پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق

سے آگاہ کیاجائے گا پولیس ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق گلگت کے مضافاتی گائوں جاگیر بسین کھاری میں منگل اور بدھ کے درمیانی شپ کو گھر کا اچار کھانے سے عبدالحکیم ولد صالین ساکن بونر داس دیامر ہال مقیم جاگیر بسین ہلاک ہوگئے اور گھر کے14 افراد بے ہوش ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بسین تھانہ سہراب خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زیریلے اچار سمیت لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹمارٹم کرکے لاش لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او بسین سہراب خان نے اوصاف کو بتایا ہے کہ جاگیر بسین کھاری میں گھر کا اچار استعمال کرنے سے ایک شخص ہلاک اور گھر کے 14 افراد بے ہوش ہوگئے اچار کو تحویل میںلیکر اسلام آباد لیبارٹری روانہ کیاگیا جبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved