تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

ڈ اکٹراقبال، جعفر اللہ ا ورنگزیب ایڈو وکیٹ چھلت تا بر ویلی روڈ کی تعمیر میں رکاوٹ ہیں(کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نگر )


گلگت ( اوصاف رپورٹ ) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نگر کے دو درجن سے زائد عہدیداروں اور ممبران نے صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے چھلت تا بر ویلی روڈ کی تعمیر میں محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ آفیسران سمیت صوبائی وزیر تعمیرات ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان اسمبلی جعفر اللہ خان اور صوبائی

وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ کو رکاوٹ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ان تمام افراد کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ میڈیا کو جاری بیان میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نگر کے صدر ، جنرل سیکریٹری اور ممبران نے کہا ہے کہ چھلت تا بر ویلی روڈ کے ٹینڈر میں ہونے والے گھپلوں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں تو محکمہ تعمیرات عامہ کے بعض اعلیٰ آفیسران سمیت ن لیگ کے وزراء بالخصوص وزیر تعمیرات ڈاکٹرمحمد اقبال کا کردار کھل کر سامنے آجائیگا اور اصل کہانی سامنے آئیگی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی صورتحال ہے کہ ڈاکٹر اقبال اپنی غلطیوں کا ملبہ نگر کے ٹھیکیداروں پر ڈال کر بری الزمہ ہونا چاہتے اورگلگت بلتستان اسمبلی میں دیا گیا بیان نگر کے ٹھیکیداروںکی توہین ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چھلت تا بر ویلی روڈ کی تعمیر میں تعطل کی تمام تر ذمہ داری نگر کے ٹھیکیداروں پر عائد ہوتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اصل صورتحال یہ ہے کہ چیف انجینئر رشید خان نے وزیر تعمیرات ، وزیر قانون اور ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر چھلت تا بر ویلی روڈ سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ غیر قانونی طریقے سے ن لیگ کے ایک

عہدیدار کو دینے کیلئے ایس ای گلگت دیدار شاہ اور ایکسئین نگر اقبال حسین پر دبائو ڈال کر اس اہم پراجیکٹ کے پری کوالیفکیشن اور ٹینڈر کے عمل مں گھپلے کرائے ہیں جسکی وجہ سے عوامی اہمیت کا یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہوکر رہ گیا ہے ۔ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نگر کے عہدیداروں نے گورنر گلگت بلتستان ، وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے بھی اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف زور و شور سے مہم چلانے کی دعویدار ہے اور اگر چھلت تا بر ویلی روڈ کے ٹینڈر میں سامنے آنے والے گھپلوں کی تحقیقات میں کوتاہی برتی گئی تو پھر پاکستان تحریک انصاف کے بیانات اور اعلانات کو بھی سیاسی اعلانات ہی سمجھا جائیگا ۔ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نگر نے علاقے کے عوام سے بھی اس اہم پراجیکٹ کو کرپشن کی بھینٹ چڑھانے والے عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved