گلگت(اوصاف نیوز) سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد نا شاد نے کنزرویٹر فارسٹ دیامر ڈویڑن محمود غزنووی کے والد حاجت میر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ کنز رویٹر فارسٹ محمود غزنوی سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم ایک اچھے انسان او ر ضلع استور کے بزرگ عوامی شخصیت تھے جن کی وفات سے علاقہ ایک مدبر شخصیت سے محروم ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو غم کی اس گھڑی میں صبر وجمیل کی تو فیق عطا کرے۔