گلگت ( اوصاف نیوز ) شاہین ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیئرمین مسعود اعظم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ والدین اور حکومت کی مجرمانہ غفلت سے بچے کلبوں کا رخ کررہے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے شہر کو ماڈل اور پر امن بنانے کیلئے غیر اخلاقی اڈوں کے خلاف کارروائی کی جائے بیس سال سے کم عمر لڑکوں کو شیشے کے کلب ، انٹر نیٹ اور دیگر غیر اخلاقی جگہوں میں جانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔ رات بھر اوباس لڑکوں کا شہر میں پھرنا خطے کے پر امن ماحول کیلئے خطرہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور آئی جی پی اس ایشو کو نظر انداز کئے بغیر احکامات جاری کرے تاکہ پر امن گلگت بلتستان خواب ہمیشہ کیلئے شرمندہ تعمیر ہو سکے ۔