چلاس(بیوروچیف)پی ایس ایف دیامر کے صدارتی امیدوار طالب علم ازیان اللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایف کی صدارت کے لئے میدان عمل میں اترے ہیں۔پارٹی کو نچلی سطح پر فعال کرنے کی ضرورت ہے۔اس مقصد کے لئے کالج اور سکول لیول پر ورکرز کو یکجا کرنے اور انکی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے ورکرز کو کبھی نظر انداز نہیں کرتی ہے۔صوبائی کابینہ صدارت کی ذمہ داری سونپے ۔پی ایس ایف کو مزید مضبوط اور منظم کرنے کے لئے پارٹی راہنمائوں کی امنگوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی مقابلے کے لئے نام نہاد افراد بھی کود پڑے ہیں ۔پارٹی قائدین قربانیوں کو مد نظر رکھ کر اصولوں کے مطابق صدارتی چنائو عمل میں لائینگے۔