حفیظ سرکار کے وزراء خود میرٹ کی پامالی اور نااہلی کا اعتراف کر رہے ہیں،طالب حسین
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

سکردو(اوصاف نیوز) پیپلزپارٹی میڈیا سیل بلتستان ڈویژن کے انچارج طالب حسین اور ڈپٹی انچارج قیصر علی شاہد نے کہا ہے کہ حفیظ سرکار کے وزراء خود میرٹ کی پامالی اور نااہلی کا اعتراف کر رہے ہیں تو دوسری طرف وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کونسل سے لاعلم ہیں صوبائی حکومت اپنا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔میرٹ کا راگ الاپنے والوں نے این ٹی ایس کو شفافیت کے بجائے کرپشن کا ذریعہ بنالیا ہے۔جس حکومت کی بات سکریٹریز نہیں مانتے اسکو فوری طورپر استعفی دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔موجودہ حکومت گلگت بلتستان کے حقوق کی محافظ نہیں بلکہ سفید ہاتھی بن کر دن رات دونوں ہاتھوں سے وسائل لوٹنے میں مصروف ہے۔اور حفیظ سرکار کی انگلیاں کرپشن کے گھی اور سر مراعات کی کڑاہی میں ہیں۔حکومتی وزراء کو جرآت کا مظاہرہ کر کے استعفی دینا چاہیے صرف بیانات سے لوگوں کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے۔

گلگت بلتستان کے خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے۔کرپشن اقربا پروری اور نوکریوں کی بندر بانٹ عروج پر ہے۔وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کونسل سے لاعلمی کا بیان یہاں کے عوام کی توہین ہے یہ کیسا چیف ایگزیکٹیو ہے جسے گلگت بلتستان جیسے اہم اور حساس علاقے سے متعلق معلومات ہی نہیں۔گلگت بلتستان کونسل کو صرف کمائی کا ذریعہ بنادیا گیا ہے۔تمام سرکاری اداروں پر کرپشن کی دیمک لگ چکی ہے۔دراصل نااہل لیگ کی بدعنوانیوں اور نااہلیوں کا پول آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آ رہا ہے۔جس طرح وفاقی حکومت بدترین کرپشن کی وجہ سے خمیازہ بھگت چکی ہے عنقریب حفیظ سرکار بھی اپنے انجام سے دوچار ہوجائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved