گلگت،عمائدین سکوار کا اجلاس، معتبرین و کمیٹی ممبران کے انقلابی اقدامات کو سراہا
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیوز ) عمائدین و معتبران سکوار کی موضع سکوار میں نوجوانان سکوار و عوام سکوار کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سینکڑوں جوانوں، اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اجلاس میں معتبران سکوار اور کمیٹی کے ممبران کے کارناموں کو سراہا گیا۔سکوار کے سابقہ اتفاق اور اتحاد کو بحال کرکے نئی نسل کو انقلابی اقدامات کے ذریعے اپنے مفادات کی حفاظت کیلئے متحد و یکجا کرنے پر عمائدین، ممبران اور کمیٹی و رضاکاران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔جنکی بدولت گزشتہ ایک سال میں اپنی مدد آپ کے تحت 27رابطہ سڑکیں، کئی نالیاں بنوائی گئی۔سینکڑوں تنازعات کو حل کیا گیا، امن و امان کو برقرار رکھا گیا۔اجلاس میں سکوار کے گزشتہ انتشار و نااتفاقی کو محکمہ مال کے سابق پٹواری و سابقہ عملہ کا کارنامہ قرار دیا گیا۔ انھوں نے ایک ہی پلاٹ کو کئی افراد کے نام کرکے لوگوں کو آپس میں لڑایا

جسکی وجہ سے کئی افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ عمائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب کسی صورت بھی ایسی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حلقہ پٹواری کی مدد سے سابقہ و موجودہ اراضی کے کئی تنازعات کو احسب طریقے سے سلجھایا گیا کئی تنازعات حل کیں۔بار بار پٹواری کے تبادلے سے ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگ سکوار کے موجودہ اتفاق و اتحاد اور اصلاحات سے پریشان ہیں۔برائے کرم بار بار تبادلے کرکے عمائدین سکوار و کمیٹی کو پریشان نہ کیا جائے۔پٹواری کو متعلقہ حلقے کی شکایت پر تبدیل کیا جاتا ہے نہ کہ چند لوگوں کی مفادات کی حفاظت کی خاطر۔لہٰذا بہتر یہ ہوگا کہ ذاتی مفادات کیلئے پورے حلقے کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش نہ کی جائے اور فی الفور تبدیلی کے احکامات کو واپس لیا جائے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved