گلگت ،دنیور مین چوک میں ٹریفک نظام درہم برہم ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( آصف خان ) دنیور مین چوک میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ، ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا آئے روز بڑھتی ہوئی ٹریفک اور ناقص انتظام کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ روز بروز گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے سڑک تنگ ہے علاقہ میں پارکنگ کا کوئی نظام نہیں ، ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے پولیس نفری نہ ہونے کے برابر ہے ۔ دنیور ایک بڑا تجارتی مرکز اور گنجان آباد علاقہ ہے لوگ سڑک پر گاڑیاں پارک کرتے ہیں گاڑیوں کی غؒ ط پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتا ہے ٹریفک جام ہونے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ۔ جس کے باعث لوگوں کو ہر وقت دفاتر اور ضرور تکے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

جسکی وجہ سے سکول کالجز اور یونیورسٹی جانے والے طلبہ و طالبات کا بر وقت پہنچنا مشکل ہو رہا ہے ۔ بڑی ٹریفک کی وجہ سے پیدل چلنے والو کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی نفری کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہی صورتحال رہی تو آئے روز عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ وصاف سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیان دنیور نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر تعمیرات اس مسئلے پر نوٹس لیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو چلنے میں سائل کا سامنا نہ ہو


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved