سول سپلائی آفیسر کی ملی بھگت سے گلگت کا آٹا سمگل ہو رہا ہے، شیر باز قریشی
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سیکریٹری مالیات شیر باز قریشی نے کہا ہے کہ سول سپلائی آفیسرگلگت مختار احمد میر کی ملی بھگت سے گلگت کا آٹا سمگل ہو رہا ہے جسکے باعث گلگت میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا ہے سیکریٹری خوراک نوٹس لیکر مختار احمد میر کو گھر بھیج دیں ، بصورت دیگر پیپلز پارٹی محکمہ خوراک کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی ۔ انہوں نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمہ خوراک کے عملے کو آٹا کوٹہ دیا گیا ہے ،

جن کی ملی بھگت سے عوام کو آٹا کے بجائے چوکر فراہم کیا جا را ہے ، اگر سول سپلائی آفیسر آٹا بلیک میلنگ میں ملوث نہیں ہے تو کروڑوں کی جائیدادیں کہاں سے بنائی ہیں ، نیب تحقیقات کرے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جوٹیال میں سیکورٹی اداروں سے پکڑے گئے آٹے کا تاحال کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو قابل افسوس اور محکمہ خوراک کیلئے سوالیہ نشان ہے ،


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved