گلگت، پولیس کارروائی، دیامر کا رہائشی منشیات فروش گرفتار، ہزاروں مالیت کی چرس برآمد
  11  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (محمد ذاکر سے ) گلگت سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ،دیامر کے رہائشی نوجوان سے ہزاروں مالیت کے اعلیٰ کوالٹی جرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے مکروہ دھندے میں با اثر سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کے انکشافات کر دئیے ۔پولیس نے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے مطابق منجر کی اطلاع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ گلگت انسپکٹر ظہور احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شہید ملت روڑ نگرل پرناکہ لگایا ۔دوران ناکے پرائیویٹ گاڑی سے دیامر تانگیر کے رہائشی نوجوان ہر ضون ولد محمد غنی سے 8 کلو اعلیٰ کوالٹی کا چرس جن کی مالیت تقریبا 5 لاکھ 60 ہزار بنتی ہے ۔رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 121/17,9c کے تحت تفتیش شروع کر دی گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندے میں با اثر سیاسی شخصیات کے

ملوث ہونے کے سنسنی خیز انکشافات کئے ۔ جسے ایس ایچ او نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خفیہ ٹیم بھی تشکیل دیدی۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر سٹی تھانہ گلگت ظہور احمد نے کہاہیکہ محکمہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے جب تک گلگت کو منشیات فروشوں سے پاک نہیں کیاجاتا تب تک آپریشن جاری رہے گا۔ عوام تعاون کریں گلگت کو منشیات سے پاک خطہ بنادوں گا۔ پولیس کو اطلاعات موصول ہو رہی ہے ایک دو روز میں بڑے پیمانے پر آپریشن کے ذریعے منشیات فروشوں کے اڈوں کو مکمل ختم کیاجائے گا۔ گزشتہ روز دیامر کے رہائشی سے ہزاروں مالیت کے چرس برآمدگی میں سٹی پولیس عملہ جن میں حوالدار فدا حسین ،حوالدار تنظیم الرحمان ،ایف سی اختر ،پوپی علی عباس اور ڈرائیور محمد ندیم شامل ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved